Tuesday 18 June 2013

Suno Aye Chaand Se Saathi

Posted by Unknown on 01:46 with No comments
سنو
اے چاند سے ساتھی
ابھی تم کہہ رہے تھے ناں
تمہیں مجھ سے محبت ہو نہیں سکتی
چلو مانا کہ یہ سچ ہے
مگر اے چاند سے ساتھی مجھے اتنا بتاؤ تم
کہ جب موسم بدلتے ہیں
گلوں میں رنگ بھرتے ہیں
تو پھر کیوں مضطرب ہو کر
اکیلے پن سے گھبرا کر
ہوا کو آس دیتے ہو
مجھے آواز دیتے ہو
   سنو اے چاند سے ساتھی
تمہارے سامنے جب کوئی میرا نام لیتا ہے
تو پھر کیوں چونک جاتے ہو
چلو مانا کہ تمہیں مجھ سے محبت ہو نہیں سکتی
مگر اتنا سمجھ لو تم
جہاں چاہت نہیں ہوتی
وہاں نفرت کے ہونے کا کوئی امکاں نہیں ہوتا
سنو
میرا دعوٰی ہے محبت میں
جہاں نفرت نہیں ہوتی
وہاں اکثر یہ دیکھا ہے
اگر کچھ وقت کٹ جائے
سمے کی دھول چھٹ جائے
تو وحشت بھاگ جاتی ہے
محبت جاگ جاتی ہے

Suno
Ae Chaand Se Saathi

Tumhaare Saamne Koi Mera Jab Naam Leta Hai
To Phir Kiun Chonk Jaate Ho

Chalo Maana Ke Tumhe Mujhse Mohabbat Ho Nahi Sakti
Magar Itna Samajhlo Tum Jahan Chahat Nahi Hoti
Wahaan Nafrat Ke Hone Ka Koi Imkaan Nahi Hota

Suno

Mera Daava Hai Mohabbat Main
Jahan Nafrat Nahi Hoti
Wahaan Aksar Ye Dekha Hai

Ager Kuch Waqt Kat Jaaye
Samey Ki Dhool Chhat Jaaye

To Wehshat Bhaag Jaati Hai
Mohabbat Jaag Jaati Hai

0 comments:

Post a Comment