Sunday, 30 June 2013

Try Again..

Posted by Unknown on 00:27 with No comments

کوشش

ایک شخص پہاڑ کے دامن میں زندگی بسر کر رہا تھا . پہاڑ کی وجہ سے اس کے گھر میں دھوپ نہیں آ سکتی تھی اس شخص نے پہاڑ کو اس جگہ سے ہٹانے کا عزم کر لیا اور اپنی قوت بازو سے شب روز اس پہاڑ کو کاٹنے لگا . کسی شخص نے وجہ پوچھی تو اس نے بتایا جب تک یہ پہاڑ یہاں کھڑا ہے ہمارے یہاں دھوپ نہیں آ سکتی . لیکن کیا تم اتنے بڑے پہاڑ کو اکھاڑ سکتے ہو ؟
میں زندگی بھر اِس پہاڑ کو کاٹتا رہوں گا . اگر پِھر بھی یہ نا کٹ سکا تو میری آنے والی نسلیں اسے یونہی کاٹتی رہیں گی . ایک نہ ایک دن یہ پہاڑ اپنی جگہ سے ہٹ جائے گا اور ہمارے یہاں دھوپ آنے لگے گی .

0 comments:

Post a Comment