Friday 12 July 2013

Amazing Sculptures Created From Trees

Posted by Unknown on 03:44 with No comments

درختوں سے تیارکردہ حیرت انگیز مجسمے


اوہ یہ کوئی حقیقی خاتون بطخ ہاتھ میں پکڑے نہیں بیٹھی اور نہ ہی یہ گوریلا ایک دوسرے سے گپ شپ لگا رہے ہیں بلکہ یہ تو کچھ افراد کی تخلیقی سوچ کا کمال ہے جو انہوں نے مانٹریال میں جاری ایک انٹرنیشنل شو میں دکھایا۔
پودوں اور درختوں کے اس شو میں اس خوبصورتی کے ساتھ کانٹ چھانٹ کی گئی کہ دیکھنے والوں پر سحر طاری کردیا۔
گوریلا، بندر، لنگور، انسان، بطخ غرض ہر طرح کے درختوں کی کانٹ چھانٹ سے تیار کردہ شاہکار یہاں لوگوں کی تفریح طبع کیلئے موجود ہیں۔
اس شو میں 25 ممالک سے تعلق رکھنے والے فنکاروں نے حصہ لیا اور ہزاروں درختوں سے تیار کردہ مجسمہ یہاں رکھے گئے ہیں۔
اس شو کی تھیم امید کی سرزمین رکھی گئی تھی جس کا مقصد ماحولیاتی بہتری، امن اورماحولیات کیلئے مثبت اقدامات کیلئے شعور اجاگر کرنا ہے۔

0 comments:

Post a Comment