Saturday, 20 July 2013

Astagfaar

Posted by Unknown on 03:55 with No comments

استغفار

امام حنبل بغدادی فرماتے ہیں
ایک دفعہ مجھے عراق کے کسی گاؤں میں رات ہوگئی ۔۔۔۔ میں ایک مسجد میں گیا لیکن چوکیدار نے مجھے وہاں سے نکال گیا۔۔۔۔ میں مسجد سے باہر فرش پر سو گیا۔۔۔ چوکیدار نے مجھے پاؤں سے پکڑا اور گھسیٹ کر مسجد سے دور کر دیا۔۔۔ ایک خدا ترس آدمی مجھے اپنے گھر لے گیا۔۔۔ وہ شخص چلتے پھرتے ۔۔۔ اُٹھتے۔۔۔۔ بیٹھتے ۔۔۔ ہر وقت “ استغفار“ پڑھتا تھا۔۔۔ صبح ہوئی تو میں نے اس شخص سے پوچھا کہ کیا آپ کو استغفار پڑھنے کا کوئی فائدہ بھی ہوا۔۔۔۔؟
اس نے جواب دیا ۔۔۔“ جی ہاں ۔۔۔ میری یر دعا قبول ہوئی سوائے اس کے کہ میری ملاقات امام احمد بن حنبل سے ہوجائے۔۔۔۔“
میں نے کہا۔۔۔۔۔“ میں ہی احمد بن حنبل ہوں ۔۔۔۔اور تم دیکھو کہ مجھے کیسے گھسیٹ کر تمہارے پاس لایا گیا ہے۔“

0 comments:

Post a Comment