Friday 5 July 2013


اسٹاک ہومز…این جی ٹی…گاڑی کی پارکنگ کا مسئلہ اب نہیں رہے گا کیونکہ ٹیکنالوجی کی دنیا کے ذہین دماغوں نے خود پارکنگ ایریا ڈھونڈنے اور پارکنگ کرنے والی گاڑی کا آزمائشی ماڈل تیار کرلیا ہے۔ سوئیڈن کی معروف گاڑی ساز کمپنی کی جانب سے خودکار پارکنگ نظام سے آراستہ XC90 نامی ماڈل تیار کرلیا ہے جورواں سال ملک میں ہونے والی ٹیکنالوجی کانفرنس میں باقاعدہ طور پر متعارف کروایا جائے گا۔ XC90نامی اس گاڑی کو مالکان اپنے اسمارٹ فونز کے ذریعے پارکنگ کا آرڈر دے سکتے ہیں جس کے بعد ناصرف یہ خود ڈرائیو کرتی ہوئی پارکنگ ایریا تک جاتی ہے بلکہ خالی جگہ ڈھونڈنے کے بعد اُسے پارک بھی کردیتی ہے۔ ریموٹ مانیٹرنگ سسٹم، سینسرز، کیمروں اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس بناء ڈرائیور کی یہ گاڑی اپنے خود کار نظام کے تحت سڑکوں پر پیدل چلتے راہگیروں، جانوروں اور دیگر گاڑیوں کو نقصان پہنچائے بغیر چلائی جاسکتی ہے اورمالکان کی ڈیوائس سے پیغام موصول ہوتے ہی پوزیشن کا تعین کرکے انہیں واپس لینے بھی پہنچ جاتی ہے۔

0 comments:

Post a Comment