Wednesday, 24 July 2013

Damson Is The Precious Gift Of Nature

Posted by Unknown on 04:33 with No comments
آلو بخارا قدرت کا انمول تحفہ

آلو بخارے کا نام آتے ہی منہ میں پانی آنے لگتا ہے۔ اسے چاہے پھل کے طور پر کھائیں یا پھر کھانا پکاتے ہوئے شامل کریں آلو بخارا ہر طرح سے زائقہ بخش ہے۔ آلو بخارے کا متوار استعمال جسم کے لیے کئی طرح سے فائدے مند ہے۔ یہ طبیعت کو نرم رکھتا ہے اور پیاس کو ستکین دیتا ہے۔
آلو بخارا بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے بہت مفید ہے کیونکہ اس کے کھانے سے خون کے جوش میں کمی واقع ہوتی ہے۔ متلی میں آلو بخارے کا استعمال کیا جائے تو طبیعت سنبھل جاتی ہے۔ آلو بخارے کا مربہ فرحت بخش اور قبض کشا ہوتا ہے۔ آلو بخارے میں وٹامن اے، بی، پی اور سی کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے۔ چڑچڑے مزاج والوں اور نیند کی کمی کا شکار افراد کے لیے یہ پھل اکیسر کی حثییٹ رکھتا ہے کیونکہ اس کے متواتر استعمال سے یہ امراض دور ہو جاتے ہیں۔
آلو بخارا بینائی کو قوت دیتا ہے اور گردہ و مثانہ میں پتھری کو توڑتا ہے۔ بھوک کی کمی اور دماغی خشکی کے مریضوں کے لیے آلو بخارا شفا کا کام کرتا ہے۔

0 comments:

Post a Comment