Friday 19 July 2013

Love

Posted by Unknown on 04:36 with No comments
عشق

مولانا رومی ؒ ایک دن خرید و فروخت کے سلسلے میں بازار تشریف لے گئے ۔۔۔۔ ایک دکان پر جا کر رک گئے دیکھا کہ ۔۔۔ ایک عورت کچھ سودا سلف خرید رہی ہے ۔۔۔ سودا خریدنے کے بعد اس عورت نے جب رقم ادا کرنا چاہی تو دکاندار نے کہا۔۔۔۔
" عشق میں پیسے کہاں ہوتے ہیں چھوڑو پیسے اور جاؤ"
اصل میں یہ دونوں عاشق اور معشوق تھے ۔۔۔ مولانا رومیؒ یہ سن کر غش کھا کر گر پڑے ۔۔۔ دکاندار سخت گھبرا گیا اس دوران میں وہ عورت بھی وہاں سے چلی گئی ۔۔۔ خاصی دیر بعد جب مولانا رومیؒ کو ہوش آیا تو دکاندار نے پوچھا۔۔۔
مولانا آپ کیوں بے ہوش ہوئے۔۔۔؟
مولانا رومی نے جواب دیا۔۔۔۔۔
میں اس بات پر بے ہوش ہوا کہ۔۔۔ تم اور اس وعورت میں عشق اتنا قوی اور مضبوط ہے کہ۔۔ دونوں میں کوئی حساب کتاب نہیں ۔۔۔ جبکہ اللہ کے ساتھ میرا عشق اتنا کمزور ہے کہ۔۔۔ میں تسبیح گن کر کرتا ہوں۔۔۔۔"

0 comments:

Post a Comment