Monday, 22 July 2013

Our Country

Posted by Unknown on 02:39 with No comments

ہمارا ملک

” ایران میں کون رہتا ہے ؟”

” ایران میں ایرانی قوم رہتی ہے ۔”

” انگلستان میں کون رہتا ہے ؟”

” فرانس میں کون رہتا ہے ؟”

” فرانس میں فرانسیسی قوم رہتی ہے “

” یہ کون سا ملک ہے ؟”

” یہ پاکستان ہے ۔”

” اس میں پاکستانی قوم رہتی ہوگی؟”

” نہیں ۔ ۔ ۔ اس میں پاکستانی قوم نہیں رہتی ۔”

” اس میں سندھی قوم رہتی ہے ۔”

“اس میں پنجابی قوم رہتی ہے ۔”

” اس میں بنگالی قوم رہتی ہے ۔”

“اس میں یہ قوم رہتی ہے اس میں وہ قوم رہتی ہے ۔”

” لیکن ۔ ۔ ۔ ۔  پنجابی تو ہندوستان میں بھی رہتے ہیں !

سندھی تو ہندوستان میں بھی رہتے ہیں !

بنگالی تو ہندوستان میں بھی رہتے ہیں !

پھر یہ الگ ملک کیوں بنا یا تھا ؟”

” غلطی ہوئی معاف کردیجئے ۔۔۔ آئندہ نہیں بنائیں گے ۔”

(ابن انشاء)

0 comments:

Post a Comment