Wednesday 10 July 2013

Our Think

Posted by Unknown on 04:03 with No comments
ایک دفعہ کا ذکر ھے کہ ایک بادشاہ نے ایک شہر میں بہت بڑا ایک تالاب بنوایا، اور پورے شہر میں اعلان کر دیا کہ اس تالاب میں روزانہ ہر آدمی ایک گلاس دودھ ڈالے گا۔
اور پھر اسے غریبوں میں بانٹا جائیگا۔
رات ھوئی تو ایک شخص نے اپنے گھر والوں سے کہا:
" یہ شہر اتنا بڑا ھے کہ اگر ہر کوئی ایک گلاس ڈالنے لگ جائے تو پورا تالاب بھر جائیگا،اسلئے ھمارے نہ بھرنے سے کچھ نہیں ھو گا۔ "
اسی طرح ہر گھر میں یہی سوچا گیا۔
... اگلے دن صبح جب دیکھا تو تالاب بالکل خالی تھا۔
تب بادشاہ نے کہا :
" دیکھا تم لوگوں نے کیسے تم لوگوں کی سوچ کیوجہ سے یہ تالاب بالکل خالی ھے،اگر ہر کوئی اپنی سوچ کو مثبت رکھتا تو یہ تالاب بھرا ھوا ھوتا۔ اگر ہر کوئی یہ نیکی سمجھ کر ایک گلاس... اس تالاب میں ڈال دیتا تو یہ تالاب غریبوں کی بھوک مٹا سکتا تھا۔ "
اگر ھم سب بھی اپنی اپنی سوچ کو ٹھیک کر لیں تو یہ دنیا امن کا گہوارہ بن جائے،
ہر کسی کے دل میں ایک دوسرے کیلئے محبت ھو،
بس بات صرف ھماری سوچ کی ھے۔

0 comments:

Post a Comment