Wednesday 31 July 2013


السَّـــــــلاَمُ عَلَيــْــكُم وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكـَـاتُه

تئیسویں شب کے وظائف


چار رکعت نفل دو سلام سے پڑھیں۔ ہر رکعت میں سورۃ فاتحہ کے بعد سورۃ اخلاص تین، تین بار پڑھیں۔
بعد از نماز درود شریف 70 بار پڑھیں۔


آٹھ رکعت نفل چار سلام سے پڑھیں۔ ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد سورہ القدر ایک بار اور سورہ اخلاص ایک بار پڑھیں۔
بعد از نماز تیسرا کلمہ 70 بار پڑھیں۔

خاص وظیفہ تئیسویں شب کا:۔
سورہ یٰس ایک بار اور سورہ رحمٰن ایک بار پڑھنا افضل ہے۔

رمضان کے تئیسویں روزے کے وظائف

تئیسواں روزہ

بعد از نماز فجر ۔ ۔ ۔ سات سلام ۔ ۔ ۔ 11 بار

سات سلام:۔

سَلَـٰمٌ۬ قَوۡلاً۬ مِّن رَّبٍّ۬ رَّحِيمٍ۬ (58)۔

ان کو پروردگار کی طرف سے سلام فرمایا جاوے گا۔
(سورہ یٰس)

سَلَـٰمٌ عَلَىٰ نُوحٍ۬ فِى ٱلۡعَـٰلَمِينَ (79)۔
کہ نوحؑ پر سلام ہو عالم والوں میں۔
(سورہ الصٰفت)

سَلَـٰمٌ عَلَىٰٓ إِبۡرَٲهِيمَ (109)۔
کہ ابراھیمؑ پر سلام ہو۔
(سورہ الصٰفت)

سَلَـٰمٌ عَلَىٰ مُوسَىٰ وَهَـٰرُونَ (120)۔
کہ موسیٰؑ اور ہارونؑ پر سلام ہو۔
(سورہ الصٰفت)

سَلَـٰمٌ عَلَىٰٓ إِلۡ يَاسِينَ (130)۔
کہ الیاسینؑ پر سلام ہو۔
(سورہ الصٰفت)

سَلَـٰمٌ عَلَيۡڪُمۡ طِبۡتُمۡ فَٱدۡخُلُوهَا خَـٰلِدِينَ (73)۔
کہ السلام علیکم تم مزے میں رہے سو اس (جنت) میں ہمیشہ رہنے کے لیے داخل ہوجاؤ۔
(سورہ الزمر)

سَلَـٰمٌ هِىَ حَتَّىٰ مَطۡلَعِ ٱلۡفَجۡرِ (5)۔
اور(وہ شب) سراپا سلام ہے وہ شب (صفت و برکت کے ساتھ) طلوع فجر تک رہتی ہے۔
(سورہ القدر)

بعد از نماز ظہر ۔ ۔ ۔ سورہ والتین ۔ ۔ ۔ 21 بار

بعد از نماز عصر ۔ ۔ ۔ پنجم کلمہ ۔ ۔ ۔ 1 تسبیح

بعد از نماز مغرب ۔ ۔ ۔ دعائے مغفرت ۔ ۔ ۔ 1 تسبیح

رَبَّنَا ظَلَمۡنَآ أَنفُسَنَا وَإِن لَّمۡ تَغۡفِرۡ لَنَا وَتَرۡحَمۡنَا لَنَكُونَنَّ مِنَ ٱلۡخَـٰسِرِينَ (٢٣)۔

ترجمہ:۔
اے ہمارے رب ہم نے اپنا بڑا نقصان کیا اور اگر آپ ہماری مغفرت نہ کریں گے اور ہم پر رحم نہ کرینگے تو واقعی ہمارا بڑا نقصان ہوجائے گا۔

بعد از نماز عشاء ۔ ۔ ۔ دعائے کرب ۔ ۔ ۔ 40 بار

رَبِّ اِنّیْ مَغْلُوْبُ٘ فَانْتَصِرْ۔

ترجمہ:۔
اے اللہ! میں لاچار ہوں، میری مدد فرما۔

0 comments:

Post a Comment