ہجرت کا دوسرا سال
لڑائی کس طرح شروع ہوئی؟
جنگ کی ابتداء اس طرح ہوئی کہ سب سے پہلے عامر بن الحضرمی جو اپنے مقتول بھائی عمرو بن الحضرمی کے خون کا بدلہ لینے کے لئے بے قرار تھا جنگ کے لئے آگے بڑھا اس کے مقابلہ کے لئے حضرت عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کے غلام حضرت مہجع رضی ﷲ تعالیٰ عنہ میدان میں نکلے اور لڑتے ہوئے شہادت سے سر فراز ہو گئے۔

پھر حضرت حارثہ بن سراقہ انصاری رضی ﷲ تعالیٰ عنہ حوض سے پانی پی رہے تھے کہ ناگہاں ان کو کفار کا ایک تیر لگا اور وہ شہید ہو گئے۔
(سيرت ابن هشام ج۲ ص۶۲۷)
(سيرت ابن هشام ج۲ ص۶۲۷)
0 comments:
Post a Comment