Friday 2 August 2013

Shuhada-e-Badar...شہدائے بدر

Posted by Unknown on 23:30 with No comments
 اسماء شهداء غزوة بدر

ہجرت کا دوسرا سال

شہدائے بدر

جنگ ِ بدر میں کل چودہ مسلمان شہادت سے سرفراز ہوئے جن میں سے چھ مہاجر اور آٹھ انصار تھے۔ شہداء مہاجرین کے نام یہ ہیں:۔

(۱)
حضرت عبیدہ بن الحارث
(۲)
حضرت عمیر بن ابی وقاص
(۳)
حضرت ذوالشمالین عمیر بن عبد عمرو
(۴)
حضرت عاقل بن ابی بکیر
(۵)
حضرت مہجع
(۶)
حضرت صفوان بن بیضاء

 اور انصار کے ناموں کی فہرست یہ ہے:۔

(۷)
حضرت سعد بن خیثمہ
(۸)
حضرت مبشر بن عبدالمنذر
(۹)
حضرت حارثہ بن سراقہ
(۱۰)
حضرت معوذ بن عفراء
(۱۱)
حضرت عمیر بن حمام
(۱۲)
حضرت رافع بن معلی
(۱۳)
حضرت عوف بن عفراء
(۱۴)
حضرت یزید بن حارث۔ رضی ﷲ تعالیٰ عنہم اجمعین۔

(زُرقانی ج۱ ص ۴۴۴ و ص۴۴۵)

ان شہداء بدر میں سے تیرہ حضرات تو میدان بدر ہی میں مدفون ہوئے مگر حضرت عبیدہ بن حارث رضی ﷲ تعالیٰ عنہ نے چونکہ بدر سے واپسی پر منزل ”صفراء ” میں وفات پائی اس لئے ان کی قبر شریف منزل ”صفراء” میں ہے۔
(زُرقانی ج۱ ص۴۴۵)

0 comments:

Post a Comment