Friday 6 September 2013


کراچی…یوم دفاع کے سلسلے میں ملک بھر میں تقاریب جاری ہیں۔ کراچی میں قائد اعظم محمد علی جناح اور لاہور میں شاعر مشرق علامہ اقبال کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریبات منعقد ہوئیں۔ کراچی میں یوم دفاع کے موقع پر بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح مزارقائد پرگارڈزکی تبدیلی کی تقریب ہوئی۔ جس میں پی اے ایف اکیڈمی رسالپور کے چاق وچوبند دستے گارڈزکے فرائض سنبھالے۔ ایئروائس مارشل راشدکمال نے پریڈ کا معائنہ کیا اور مزار پر پھول چڑھائے۔لاہور میں مزار اقبال پر پنجاب رینجرنے گارڈز کے فرائض سنبھالے۔ گارڈز نے سلامی دی۔ پاک فوج کے جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل شاہد بیگ مرزا اور بلوچ رجمنٹ کے بریگیڈئیر نجیب عامر ملک نے مزار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ رینجرز ہیڈکوارٹر لاہور میں بھی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ڈپٹی ڈائریکٹرجنرل رینجرز پنجاب بریگیڈیئر محمد جمیل نے شہدا کی یادگار پرپھول چڑھائے۔

0 comments:

Post a Comment