Monday 2 September 2013

میامی …این جی ٹی …شمسی توانا ئی سے چلنے والی دنیا کی سب سے بڑی کشتی نے بحر ِ اوقیا نوس عبور کر لیا ہے ۔ خو د عالمی ریکار ڈ بکس کا حصہ بننے والی اس کشتی نے صرف بائیس دنو ں میں یہ مہم مکمل کر کے کم سے کم دنوں میں بحر ِ اوقیا نو س عبور کر نے کا نیا عالمی ریکار ڈ بھی قائم کر دیا ہے ۔تقر یبا ً تیس ہزار سولر سیلزکی طا قت سے چلنے والی دنیا کی یہ سب بڑی سو لر پا ور کشتی اپنی تعمیر کے بعد سے دنیا بھر میں خبر وں کا مو ضو ع رہی ہے جس نے فلو ریڈ ا سے اپنے سفر کا آ غاز کیا تھا ۔ خلیجی سمندروں کے پا نی سے ما حو لیا تی معلو مات جمع کے کرکے یہ کشتی لندن میں اپنے سفر کا اختتام کر نے کے قریب پہنچ گئی ہے ۔ پا نچ سو بار ہ اسکوائر میٹر پر پھیلے سو لر پینلز پر مشتمل یہ کشتی 35 میٹر لمبی اور23 میٹر چو ڑی جسے مستقبل میں بھی تحقیقی مقا صدکے لیے استعما ل کیا جا ئے گا۔

0 comments:

Post a Comment