Monday 2 September 2013

نیویارک… این جی ٹی…عام طور پر بچے والدین کی ڈانٹ سن کر سہم جاتے ہیں لیکن اس معصوم بچے کوتو رات کے وقت بھی اس کے ڈیڈی نے ڈرا یا ہو اہے۔اس ڈر کی وجہ کوئی ڈانٹ یا مار نہیں بلکہ ان کے ا با کے بلند وبالا اور خطر ناک خراٹے ہیں جن کو سن کر ا س ننھے میاں کی رات کا سکون بھی بر باد ہو کر رہ گیا ہے۔ اس بچے کے کان میں جب ابا کی خراٹوں کی آواز آتی ہے تو ڈر سے اس کی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ جاتی ہیں اور جب خراٹے کی آواز رکتی ہے تو یہ نارمل ہو کر دوبارہ سے سونے کی کوشش میں لگ جاتا ہے۔

0 comments:

Post a Comment