Showing posts with label Khalil Jibran. Show all posts
Showing posts with label Khalil Jibran. Show all posts

Friday, 19 July 2013

Jab Tak

Posted by Unknown on 04:42 with No comments
جب تک۔۔۔۔“
زندگی تاریکی ہے ۔۔۔۔ سوا اس وقت کے جب لگن ہوتی ہے۔۔۔ اور ہر لگن اس وقت تک اندھی ہوتی ہے ۔۔۔ جب تک علم نہیں ہوتا۔۔۔ اور ہر علم اس وقت تک بیکار ہے ۔۔۔۔ جب تک کہ ۔۔۔ عمل نہ ہو۔۔۔ اور ہر عمل کھوکھلا ہے ۔۔۔۔ جب تک محبت نہ ہو۔۔۔ اور جب تم محبت کے ساتھ عمل کرتے ہو۔۔۔ تب تم خود کو اپنے آپ سے ۔۔۔ ایک دوسرے سے اور خدا سے باندھ لیتے ہو۔
خلیل جبران

Revocation

Posted by Unknown on 04:40 with No comments
باطل ۔۔۔۔
باطل ہیں وہ تمام اعتقادات اور تعلیمات۔۔۔۔۔۔۔جو انسان کو اس زندگی میں بدقسمت بنائیں ۔۔۔۔ اور جھوٹے ہیں وہ سارے جذبے جو اسے مایوسی کی طرف لے جائیں ۔۔۔۔ انسان کا حق ہے کہ وہ ۔۔۔ زمین پر کامیابی سے زندگی بسر کرے۔۔۔۔۔
خلیل جبران

Wednesday, 10 July 2013

Falsfa-e-Dard فلسفہء درد

Posted by Unknown on 02:30 with No comments
فلسفہء درد

تمھارا درد گویا اس صدف کے ٹوٹنے کی تکلیف ہے جس کے اندر تمھارا فہم بند ہے.

وہ ایک حیات اعلی ولادت کا دروازہ ہے.

جس طرح ضرورى ہے کہ ایک پھل کا سخت چھلکا ٹوٹے تاکہ اس کا مغز باہر آسکے.

جس طرح ضروری ہے کہ شگوفے کا سینہ چاک ہو تاکہ پھول کی پتیاں باہر آسکیں.

اسی طرح ضروری ہے کہ تم بھی اپنے صدف کے ٹوٹنے کا دکھ برداشت کرو.
 
اور اگر تمھارا دل اس قابل ہو کہ زندگی کے روزانہ پیش آنے والے معجزوں کو دیکھ سکے.

تو تمھارے لئے تمھارا دکھ تمھاری مسرتوں سے کچھ کم دل نواز نہ ہوگا.

اور دل کی فضا کے ان موسموں کو تم اس طرح قبول کر لو گے
جس طرح تم اپنے کھیتوں کے لئے موسموں کا تغیر پسند کرتے ہو.

پس جب غم کا سخت اور تکلیف دہ موسم تم پر گزرے گا تو تم سنجیدگی اور استقامت کے ساتھ اپنی اس حالت کا مطالعہ کرو گے.
 
اور تمھارا بہت سا دکھ تمھارا اپنا انتخاب ہے.

اور درحقیقت ایک کڑوی دوا ہے جو تمھارے نفس خفی کے امراض کا علاج کرنے کے لئے تمھارا طبیب تمہیں پلاتا ہے.

پس طبیب پر بھروسہ کرو اور اس کی دوا خاموشی اور سکون قلب کے ساتھ پی جاؤ.

خلیل جبران

Tuesday, 7 May 2013

Sincerity

Posted by Unknown on 10:21 with No comments

 ﺧﻠﻮﺹ

ﺑﻌﺾ ﻟﻮﮒ ﺧﻠﻮﺹ ﮐﯽ ﺗﻼﺵ ﻣﯿﮟ ﺑﮩﺘﮯ ﺩﺭﯾﺎﺅﮞ ﺍﻭﺭ ﺑﮭﺮﮮ
ﭼﺸﻤﻮﮞ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﭼﻠﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﮐﮧ ﺷﺎﯾﺪ ﺧﻠﻮﺹ ﭘﺎﻧﯽ ﮐﯽ
ﻭﺳﻌﺘﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﻣﻞ ﺟﺎﺋﮯ____ﻟﯿﮑﻦ ﺍﺗﻨﺎ ﺩﻭﺭ ﺟﺎﻧﮯ ﮐﯽ
ﺿﺮﻭﺭﺕ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺗﯽ...ﺑﻠﮑﮧ ﺍﭘﻨﮯ ﻗﺮﯾﺐ ﺁﺋﯿﮯ,ﺍﺗﻨﺎ ﻗﺮﯾﺐ
ﮐﮧ ﺧﻠﻮﺹ ﮐﮯ ﭼﺮﺍﻍ ﺍﭘﻨﯽ ﺫﺍﺕ ﮐﮯ ﺍﻧﺪﺭ ﻧﻈﺮ
ﺁﺳﮑﯿﮟ____ﺁﭖ ﮐﮯ ﺩﻝ ﻣﯿﮟ ﺩﻭﺳﺮﻭﮞ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺧﻠﻮﺹ ﮨﻮ
ﮔﺎ ﺗﻮ ﺁﭖ ﮐﻮ ﺑﮭﯽ ﺧﻠﻮﺹ ﻣﻠﮯ
ﮔﺎ_
_______ﺧﻠﯿﻞ ﺟﺒﺮﺍﻥ____

Tuesday, 30 April 2013


اللہ کے اِنصاف پر یقین

" جب مُجھے پتہ چلا کہ مخمل کے بستر اور زمین پر سونے والوں کے خواب ایک جیسے ہوتے ہیں ۔ تو مُجھے اللہ کے اِنصاف پر یقین آگیا "
( خلیل جبران )‬