Showing posts with label Nokia. Show all posts
Showing posts with label Nokia. Show all posts

Thursday, 4 July 2013

Nokia Unveils 207, 208 and 208 Dual SIM

Posted by Unknown on 03:30 with No comments
Nokia has unveiled the 207 and 208 Officially. Both run on the Series 40 mobile operating system, but do not feature the recently revamped Asha interface debuted on the Nokia Asha 501.

System:

The two feature phones sport a 2.4-inch QVGA display, a 1020 mAh battery, 64BM of RAM and 256 MB of internal storage, expandable to up to 32GB through a microSD card slot.

Weight:

Both handsets weigh in at roughly 90 grams, and are 114.2 x 50.9 x 12.8mm in size. The only hardware feature separating the two is the camera; the Nokia 208 is equipped with a 1.3-megapixel rear-facing camera, while the Nokia 207 is sold without.

Apps:

The two feature phones support mobile Internet speeds of up to 3.5G and come with Nokia’s usual array of Series 40 software and tricks, including Nokia Express Browser and social apps such as Twitter, Facebook and WhatsApp.

Colors:

The two new handsets will be available in red, cyan, yellow, white and black when they do on sale in the third quarter of 2013.

Price:

Both will be sold for PKR.6800
نوکیا نے سرکاری طور پر 207 اور 208 کی نقاب کشائی کی ہے۔ دونوں سیریز 40 موبائل آپریٹنگ سسٹم پر چلتے ہیں۔ لیکن حال ہی میں بہتر بنائے گئے آشا انٹرفیس نوکیا آشا 501 کی خصوصیات نہیں ہیں۔

سسٹم:
دونوں فیچر فون ایک 2.4 انچ کی QVGA ڈسپلے، ایک 1020mAh بیٹری، ایک مائیکرو کارڈ سلاٹ کے زریعے 32 جی بی تک قابل توسیع،اور64 جی بی ریم اور 256 ایم بی اندرونی اسٹوریج کی خصوصیات کا حامل ہے۔

وزن:

دونوں ہینڈ سیٹس وزن میں 90 گرام ہیں جبکہ سائز میں 114.2x50.9x12.8 ملی میٹر ہیں۔ ان دونوں میں ایک فرق کرنے والی خصوصیت کیمرہ ہے،نوکیا 208، ایک 1.3-میگا پکسل عقبی کیمرے کے ساتھ لیس ہے جبکہ نوکیا 207 اس کے بغیر فروخت کیا جا رہا ہے۔ 

ایپلی کیشنز:
دونوں فیچر فون 3.5G کی موبائل انٹرنیٹ کی رفتار کو سپورٹ کرتے ہیں اور نوکیا کی خاص قسم سیریز 40 سافٹ ویئر اور سافٹ وئیرز کے ساتھ آتے ہیں۔ نوکیا ایکسپریس براؤزر اور اسی طرح کی سماجی ایپس ٹویٹر، فیس بک اور وٹس ایپ بھی ان میں شامل ہیں۔

رنگ:

دونوں ہینڈ سیٹس سرخ رنگ، لاجوردی، پیلے، سفید اور سیاہ رنگ میں دستیاب ہوں گے جب یہ تیسری سہ ماہی میں فروخت کے لیے آتے ہیں۔

قیمت:
دونوں 6800 روپے میں فروخت کیے جائیں گے۔ 

Wednesday, 15 May 2013

Nokia Unveils Lumia 925 Smartphone

Posted by Unknown on 02:04 with No comments
Merely days after announcing its highly anticipated Windows Phone the Lumia 928, Nokia has come back and given the smartphone world another blow (in both good and bad ways) in the new Lumia 925. The phone isn’t substantially different from the previous 920, 928 flagships but finally brings a sleeker, slimmer body.

Design

This is the first phone in the Lumia line-up to be made of aluminium. This is not a full metal body since the back is still made of polycarbonate plastic but nonetheless gives the phone a fresher look. The phone is also notably slimmer (at 8.4mm) and lighter (139 grams) compared to the 10.7mm and 185 grams of the Lumia 920.
The design also puts it in the same league as the HTC One and iPhone 5 since those too are made of premium quality materials.

Display

The Lumia 925 packs a 4.5 inch PureMotion HD+ display (same as the Lumia 920) with resolution of 768 x 1280 pixels. That’s large enough for most people but is still a far cry from the 5 and 5.5 inch flagships of Samsung, HTC and LG.
It’s an AMOLED ClearBlack panel so the blacks must be pretty good. Protection is done by Corning Gorilla Glass 2. Pixel density is 334ppi.

Camera

And here’s the star of the show. No, it doesn’t bring anything exactly new to the mix but is still one of the very best in the market right now. The Lumia 925 features an 8.7 megapixel camera with Optical Image Stabilization (OIS) and f/2.0 aperture.
There’s also a dual LED Flash at the back unlike the Xenon one found in the Lumia 928. Just like pretty much every other flagship, it is also capable of shooting 1080p Full HD videos.
Nokia has added the Smart Camera app in the phone though which adds modes such as Action Shot, Motion Focus, Burst Mode and Best Shot along with some editing. And there’s a 1.3mp front-facing camera too.

Software, Hardware and connectivity

The phone again doesn’t bring anything substantially different here. First of all, it features the exact same software, i.e. Windows Phone 8 as others along with some ‘special’ Nokia apps. Under the hood, it features the same dual-core 1.5Ghz Qualcomm Snapdragon MSM8960 processor with 1GB RAM and Adreno 225 GPU.
It also offers the same rich connectivity as its predecessor. To start off, it uses micro-sim for data. Then there’s Bluetooth 3.0, microUSB 2.0, Wifi Hotspot, 4G LTE, GPS and NFC. The phone features a non-removable 2000mAh battery. There’s wireless charging too but it’s enabled via an additional accessory so it won’t exactly be used by many. The Lumia 925 will be available in Silver and Grey.

Comparison with Lumia 928 and 920

As written several times earlier, the phone is virtually the same package as the earlier Lumia 920 and 928, except for the design and lack of Xenon Flash. But the design itself is a huge plus since the weight and thickness of the Lumia 920 made it a big no for a lot of people.
In the end, here’s the specs roundup:
  • Processor: 1.5 GHz dual-core Snapdragon
  • Operating system: Windows Phone 8
  • Display: 4.5″ AMOLED WXGA (1280×768), 2.25 D sculpted Gorilla 2 Glass, ClearBlack, High Brightness Mode, Sunlight Readability, Super Sensitive Touch for glove and nail usage
  • Main camera: PureView 8.7 MP with Optical Image Stabilization, Autofocus, short pulse high power dual LED flash, most advanced lens technology, 1080p HD video at 30fps with Optical Image Stabilization. Includes Nokia Smart Camera mode.
  • Front facing camera: 1.2 MP wide angle
  • Memory: 1GB RAM, 16 GB internal memory; 7 GB free SkyDrive cloud storage
  • Battery: 2000 mAh battery, Wireless Charging supported via an accessory cover

Pricing and availability

The phone will be available in June this year for $610 (around Rs. 65000). That puts it in the same line as every phone else in the market including the Galaxy S4 and HTC One.
There will be two questions to answer then before buying this phone: How much do you really want a Nokia & Windows Phone and can you live with a phone with a dire lack of some important apps and features. If yes, then this is the phone to get and if not, then you can find pretty much any phone you want in the market for the same price.
لومیا 928 کے اجراء کے محض چند دن بعد نوکیا نے لومیا 925 کے ساتھ اسمارٹ فون دنیا میں ایک اور دھماکہ کر دیا ہے، جو ایک لحاظ سے مثبت پیشرفت بھی ہے اور منفی بھی۔ یہ فون 920 اور 928 سے زیادہ مختلف تو نہیں لیکن ایک زیادہ ہموار اور پتلا فون ہے۔

ڈیزائن

یہ لومیا کی لائن اپ کا پہلا فون ہے جو المونیم سے بنا ہوا ہے۔ یہ مکمل دھاتی فون تو نہیں ہے کیونکہ اس کی پشت پولی کاربونیٹ پلاسٹک کی بنی ہوئی ہے لیکن پھر بھی یہ فون بظاہر اک نئی چیز ضرور لگتا ہے۔ فون لومیا 920  کے مقابلے میں نمایاں طور پر پتلا (8.4 ملی میٹر) اور ہلکا (139 گرام) ہے، 920 موٹائی میں 10.7 ملی میٹر اور وزن میں 185 گرام کا تھا۔
ڈیزائن اس فون کو ایچ ٹی سی ون اور آئی فون 5  کے زمرے میں لے آتا ہے کیونکہ وہ بھی پریمیم کوالٹی مواد سے بنے ہیں۔

ڈسپلے

لومیا 925 لومیا 920 ہی کی طرح 4.5 انچ کے پیورموشن ایچ ڈی+ ڈسپلے کا حامل ہے جو 768 ضرب 1280 پکسلز کا ریزولیوشن رکھتا ہے۔ یہ بیشتر افراد کے لیے کافی ہے لیکن سام سنگ، ایچ ٹی سی اور ایل جی کے 5 اور 5.5 انچ کے فلیگ شپ فونز سے پیچھے ہے۔
یہ ایک ایمولیڈ کلیئر بلیک پینل رکھتا ہے یعنی سیاہ رنگ بہت زبردست نظر آتا ہے۔ اسکرین پر کورننگ گوریلا گلاس 2 نصب ہے اور فون کی پکسل ڈینسٹی 334 پی پی آئی ہے۔

کیمرہ

اور یہ ہے ایک اور اہم خصوصیت، گو کہ یہ بالکل نئی نہیں لیکن پھر بھی اس وقت مارکیٹ کی بہترین خصوصیات میں سے ایک ہے۔ لومیا 925 میں 8.7 میگا پکسل کا کیمرہ ہے جو آپٹیکل امیج اسٹیبلائزیشن (OIS) اور ایف/2.0 اپرچر رکھتا ہے۔
928 میں زینون کے مقابلے میں اس فون میں پشت پر ڈوئل ایل ای ڈی فلیش موجود ہے۔ کسی بھی دیگر فلیگ شپ فون کی طرح یہ 1080 پکسل کی مکمل ایچ ڈی وڈیو بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
نوکیا نے فون میں اسمارٹ کیمرہ ایپ بھی شامل کی ہے جو ایکشن شاٹ، موشن شاٹ، برسٹ موڈ اور بیسٹ شاٹ جیسے موڈز کے علاوہ ایڈیٹنگ کی بھی کچھ سہولت دیتی ہے۔ اور اس میں سامنے کے رخ پر 1.3 میگا پکسل کا کیمرہ بھی ہے۔

سافٹویئر، ہارڈویئر اور کنیکٹیوٹی

یہاں بھی فون نے کوئی نئی اور مختلف چیز پیش نہیں کی۔ سب سے پہلے اس میں دیگر ‘خصوصی’ نوکیا ایپس کے ساتھ وہی سافٹویئر موجود ہے یعنی ونڈوز فون 8۔ اس کے اندر 1.5 گیگاہرٹز کا کویلکوم اسنیپ ڈریگن ایم ایس ایم 8960 پروسیسر ہے جس کےساتھ 1 جی بی ریم اور ایڈرینو 225 جی پی یو ہے۔
یہ اپنے پیشروکی طرح بھرپور کنیکٹیوٹی پیش کرتا ہے۔ فون ڈیٹا کے لیے مائیکرو سم کو استعمال کرتا ہے۔ پھر اس میں بلوٹوتھ 3.0، مائیکرو یو ایس بی 2.0، وائی فائی ہاٹ اسپاٹ، 4جی ایل ٹی ای، جی پی ایس اور این ایف سی شامل ہیں۔ فون 2000 ایم اے ایچ کی بیٹری کا حامل ہے جسے نکالا نہیں جا سکتا۔ اس میں وائرلیس چارجنگ بھی ہے لیکن اسے اضافی ایکسسری کے ذریعے ممکن بنایا جا سکتا ہے اس لیے یہ سہولت کئی افراد کی جانب سے استعمال نہیں ہو سکتی۔ لومیا 925 سلور اور گرے رنگوں میں دستیاب ہوگا۔

لومیا 928 اور 920 سے تقابل

جیسا کہ متعدد بار لکھا گیا ہے کہ فون تقریباً لومیا 920 اور 928 جیسی ہی خصوصیات رکھتا ہے، سوائے ڈیزائن اور زینون فلیشکے۔ لیکن ڈیزائن ہی اس کی سب سے بڑی خوبی ہے کیونکہ لومیا 920 کی وزن اور موٹائی ہی کئی افراد کی جانب سے اس کو ناپسندیدہ قرار دینے کو کافی تھی۔
آخر میں خصوصیات پر ایک نظر:
  • پروسیسر: 1.5 گیگاہرٹز ڈوئل کور اسنیپ ڈریگن
  • آپریٹنگ سسٹم: ونڈوز فون 8
  • ڈسپلے: 4.5 انچ ایمولیڈ ڈبلیو ایکس جی اے (1280 ضرب 768)، 2.25 ڈی اسکلپٹڈ گوریلا 2 گلاس، کلیئر بلیک، ہائی برائٹ نیس موڈ، سورج کی روشنی میں پڑھنے کی صلاحیت، انتہائی حساس ٹچ جو دستانوں اور ناخن پر بھی چلے
  • بنیادی کیمرہ: پیورویو 8.7 میگا پکسل مع آپٹیکل امیج اسٹیبلائزیشن، آٹوفوکس، شارٹ پلس ہائی پاور ڈوئل ایل ای ڈی فلیش، جدید ترین لینس ٹیکنالوجی، 1080 پکسلز ایچ وڈیو 30 فریم فی سیکنڈ کے حساب سے مع آپٹیکل امیج اسٹیبلائزیشن۔ نوکیا اسمارٹ کیمرہ موڈ بھی شامل
  • سامنے کے رخ پر کیمرہ: 1.2 میگا پکسل وائیڈ اینگل
  • میموری: 1 جی بی ریم، 16 جی بی انٹرنل میموری؛ 7 جی بی مفت اسکائی ڈرائیو کلاؤڈ اسٹوریج
  • بیٹری: 2000 ایم اے ایچ بیٹری، وائرلیس چارجنگ کی سہولت مگر بذریعہ ایکسسری کور

قیمت اور دستیابی:

فون رواں سال جون میں 610 ڈالرز (تقریباً 65 ہزار پاکستانی روپوں) میں دستیاب ہوگا۔ یہ قیمت اس فون کو گلیکسی ایس 4 اور ایچ ٹی سی ون جیسے فونز کے زمرے میں لا پھینکتی ہے۔
اس فون کو خریدنے سے پہلے دو سوالوں کا جواب دینا ہوگا: آپ کو نوکیا اور ونڈوز فون کی کتنی ضرورت ہے اور آپ اس فون کے ساتھ کتناچل سکتے ہیں جس میں چند اہم ایپس اور خصوصیات کا فقدان ہو۔ اگر ہاں تو یہ فون لینے کے قابل ہے اور اگر نہیں تو آپ کو اسی قیمت میں اپنی مرضی کا کوئی بھی فون مل جائے گا۔
دنیا کی بڑی موبائل بنانے والی کمپنیوں میں سے ایک نوکیا نے ونڈوز پر چلنے والے اپنے سمارٹ فون لوميا کا نیا ورژن لوميا 925 جاری کر دیا ہے جو کمپنی کے مطابق زیادہ پتلا اور ہلکا ہے۔
لندن میں جاری کیے گئے اس لوميا 925 میں سے بغیر تار کے چارجنگ کو ختم کر دیا گیا جس کی وجہ سے یہ فون لومیا 920 کی نسبت سے بہت ہلکا ہو گیا ہے۔
اس کے علاوہ نوکیا نے اس فون کا کیمرہ بھی بدل دیا ہے اور کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ ٹیکنالوجی فون میں پہلی بار استعمال کی جا رہی ہے۔
لوميا کا نیا ماڈل جون میں یورپ اور چین میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا جس کے بعد یہ امریکہ میں فروخت کے لیے جاری کیا جائے گا۔
نوکیا نے لوميا 925 کو اس کے پیشرو کا ’نیا روپ‘ بتایا ہے جو کہ لوميا 920 ہے اور یہ فروخت کے لیے بازار میں دستیاب ہے۔
لوميا 925 کا وزن 139 گرام ہے جو لوميا 920 سے 46 گرام سے کم ہے اور 8.5 ملی میٹر موٹائی کے ساتھ یہ پرانے فون سے 2.2 ملی میٹر پتلا ہے۔
’سنیپ ڈریگن ایس 4 ‘ پروسیسر اور 2،000 ایم اے ایچ کی بیٹری پرانے فون جیسی ہی ہے لیکن 16 GB کی انٹرنل اسٹوریج صلاحیت پرانے فون کے مقابلے میں آدھی ہے۔
نوکیا کا کہنا ہے کہ اس فون کا 32 جی بی اسٹوریج والا ورژن موبائل کمپنی ووڈافون کے لئے خاص طور پر نکالنے کا منصوبہ ہے۔
نوکیا کے پروڈکٹ ڈیزائن چیف سٹیفن پینن بیکر کہتے ہیں ’نئے فون میں ہم نے کچھ چھوٹی موٹی چیزیں ختم کی ہیں جیسے کہ وائرلیس چارجنگ مگر آپ اسے استعمال کر سکتے ہیں ایک بیرونی کور لگا کر۔‘
نوکیا کا کہنا ہے کہ ’اس نے ایک ایسا فون بنایا ہے جو زیادہ ہلکا ہو اور ہاتھ میں زیادہ آسانی سے سماسکتا ہو‘
پینن بیکر کا کہنا ہے کہ ’ہم نے ایک ایسا فون بنایا ہے جو زیادہ ہلکا ہو اور ہاتھ میں زیادہ آسانی سے سماسکتا ہو۔‘
لوميا 925 کی سکرین میں کوئی تبدیلی نہیں ہے اور یہ 4.5 انچ کی ہی ہے تاہم نیا ایمولیڈ ڈسپلے لوميا 920 کے آئی پی ایس ڈسپلے کی نسبت بہت بہتر ہے۔
ایک اور تبدیلی اس کا دھاتی فریم ہے جو صرف سفید، سیاہ یا خاکی رنگوں میں دستیاب ہوگا۔
لوميا 925 کا بنیادی کیمرے پرانے فون کی طرح 8.7 میگا پکسل کی ریزولیوشن کا ہی ہے۔
لیکن کیمرے میں بھی ایک اہم تبدیلی ہے جس میں اس کو ایک چھ تہوں والے لینس سے لیس کیا گیا ہے۔ اسکے امیج سینسر تک پہنچنے سے پہلے روشنی چھ سطحوں سے گزرتی، جو اسے بہتر بنانے میں مدد کرتے ہیں۔
اس سے پہلے بہت اچھے سمارٹ فونز میں زیادہ سے زیادہ چار یا پانچ تہیں ہوتی تھیں۔
نوکیا کے امیجنگ ٹیکنالوجی کے سربراہ جوہا الاکرہو نے بی بی سی کو بتایا کہ ’ہر تہہ روشنی کو تھوڑا سا مختلف طریقے سےموڑتي ہے۔ صارفین کے لیے اس کا مطلب یہ ہے کہ ان کی تصویر زیادہ معین ہو گی۔‘
اس فون کے ساتھ جاری کیے گئے ونڈوز موبائل کے اپ ڈیٹ سے بہت سے دوسرے فائدے بھی ملیں گے اور یہ سافٹ ویئر دوسرے ونڈوز 8 فونز کے لئے بھی دستیاب ہوگا۔
نوکیا ’سمارٹ کیم‘ نام کا ایک نیا تصویر کھینچنے کا طریقہ بھی متعارف کروایا گیا ہے جو موشن فوکس کے استعمال سے تصویر کے بنیادی کردار کو واضح کرتا ہے اور پس منظر کو دھندلا کر کے دکھاتا ہے
وہ کہتے ہیں کہ ’زیادہ سے زیادہ آئی ایس او 800 سے 3،200 تک جاتا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ ہم کم روشنی میں بھی بہتر تصاویر لے سکیں گے اور ہم نے اپنے رنگ اور روشنی کے حساب کا طریقہ بھی قابل ذکر طور پر بہتر کیا ہے۔‘
ان اصلاحات کے ساتھ نوکیا ان ناقدین کا جواب دے سکتا ہے جو لوميا 920 کی تصاویر کو سام سنگ کے گیلکسی ایس 4 اور آئی فون 5 کے مقابلے میں بہت ہلکا بتاتے ہیں۔
نوکیا ’سمارٹ کیم‘ نام کا ایک نیا تصویر کھینچنے کا طریقہ بھی متعارف کروایا گیا ہے جو موشن فوکس کے استعمال سے تصویر کے بنیادی کردار کو واضح کرتا ہے اور پس منظر کو دھندلا کر کے دکپاتا ہے جس سے ایسا لگتا ہے کچھ حرکت میں ہے۔
اگرچہ لوميا 925 میں ایک خصوصیت کی کمی ہے، جو اس جیسے ہی ایک دوسرے فون لوميا 928 میں موجود ہے اور وہ ہے ’زینن فلیش‘ جو گزشتہ ہفتے امریکہ میں جاری کیے گئے فون لومیا 928 میں موجود ہے۔ اس کی بجائے یہ کم طاقتور ایل ای ڈی تکنیک استعمال کر تا ہے۔
مارکیٹ ریسرچ فرم آئی ڈی سی کے مطابق نوکیا کی فروخت گزشتہ سال کے مقابلے میں 46 فیصد کم ہوئی ہے اور سال 2012 کی پہلی سہ ماہی میں کمپنی کی فروخت ایک کروڑ انیس لاکھ ڈالر تھی جو کہ اس سال کے پہلے تین ماہ میں کم ہو کر صرف چونسٹھ لاکھ ڈال رہ گئی ہے۔
نوکیا نے لوميا 925 کو اس کے پیشرو کا ’نیا روپ‘ بتایا ہے جو کہ لوميا 920 ہے اور یہ فروخت کے لیے بازار میں دستیاب ہے
اعداد و شمار کے مطابق نوکیا کا فونز کی عالمی مارکیٹ میں حصہ 3 فیصد کم ہوا ہے جبکہ سام سنگ، LG، ہوواوے اور زیڈ ٹی ای سب کے حصے میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
یہ اعداد و شمار کمپنی کی قیادت پر دباؤ میں اضافہ کرتے ہیں جیسا کہ فن لینڈ کے دارالحکومت ہیلسنکی میں گزشتہ ہفتے منعقد ہونے والے نوکیا کے سالانہ عام اجلاس میں ایک سرمایہ کار نے زور دے کر کمپنی کو کہا کہ ’براہ مہربانی کوئی دوسرا راستہ منتخب کریں‘۔
نوکیا کی مسلسل کوششوں کے باوجود ونڈوز فون کی مانگ گوگل کے اینڈروئڈ پر مبنی فونز کے مقابلے میں کافی کم ہے۔
کچھ ماہرین نوکیا کو یہ راستہ تبدیل کرنے کا مشورہ بھی دے رہے ہیں لیکن آئی ڈی سی کے مطابق یہ جلد بازی ہوگی۔
آئی ڈی سی کی یورپی فون مصنوعات کی تحقیق کے ڈائریکٹر فرانسسکو جرونمو کہتے ہیں کہ ’نوکیا کو پہلے مثبت نتائج ملنے والے ہیں اور کمپنی کو دوسری سہ ماہی میں لوميا فون کی فروخت میں 30 فیصد اضافہ کی امید ہے اگر وہ موجودہ رفتار سے بڑھتے رہتے ہیں تو یہ ممکن ہو سکے گا۔‘
ان کا کہنا ہے کہ ’اس وقت اینڈروئڈ میں سرمایہ کاری کرنے کا مطلب صفر سے آغاز کرنا ہوگا لیکن اگر چھ ماہ میں فروخت نہیں بڑھتی تو انہیں حکمت عملی پر نظر ثانی کرنا ہو گا۔‘