Wednesday, 15 May 2013

لومیا 928 کے اجراء کے محض چند دن بعد نوکیا نے لومیا 925 کے ساتھ اسمارٹ فون دنیا میں ایک اور دھماکہ کر دیا ہے، جو ایک لحاظ سے مثبت پیشرفت بھی ہے اور منفی بھی۔ یہ فون 920 اور 928 سے زیادہ مختلف تو نہیں لیکن ایک زیادہ ہموار اور پتلا فون ہے۔

ڈیزائن

یہ لومیا کی لائن اپ کا پہلا فون ہے جو المونیم سے بنا ہوا ہے۔ یہ مکمل دھاتی فون تو نہیں ہے کیونکہ اس کی پشت پولی کاربونیٹ پلاسٹک کی بنی ہوئی ہے لیکن پھر بھی یہ فون بظاہر اک نئی چیز ضرور لگتا ہے۔ فون لومیا 920  کے مقابلے میں نمایاں طور پر پتلا (8.4 ملی میٹر) اور ہلکا (139 گرام) ہے، 920 موٹائی میں 10.7 ملی میٹر اور وزن میں 185 گرام کا تھا۔
ڈیزائن اس فون کو ایچ ٹی سی ون اور آئی فون 5  کے زمرے میں لے آتا ہے کیونکہ وہ بھی پریمیم کوالٹی مواد سے بنے ہیں۔

ڈسپلے

لومیا 925 لومیا 920 ہی کی طرح 4.5 انچ کے پیورموشن ایچ ڈی+ ڈسپلے کا حامل ہے جو 768 ضرب 1280 پکسلز کا ریزولیوشن رکھتا ہے۔ یہ بیشتر افراد کے لیے کافی ہے لیکن سام سنگ، ایچ ٹی سی اور ایل جی کے 5 اور 5.5 انچ کے فلیگ شپ فونز سے پیچھے ہے۔
یہ ایک ایمولیڈ کلیئر بلیک پینل رکھتا ہے یعنی سیاہ رنگ بہت زبردست نظر آتا ہے۔ اسکرین پر کورننگ گوریلا گلاس 2 نصب ہے اور فون کی پکسل ڈینسٹی 334 پی پی آئی ہے۔

کیمرہ

اور یہ ہے ایک اور اہم خصوصیت، گو کہ یہ بالکل نئی نہیں لیکن پھر بھی اس وقت مارکیٹ کی بہترین خصوصیات میں سے ایک ہے۔ لومیا 925 میں 8.7 میگا پکسل کا کیمرہ ہے جو آپٹیکل امیج اسٹیبلائزیشن (OIS) اور ایف/2.0 اپرچر رکھتا ہے۔
928 میں زینون کے مقابلے میں اس فون میں پشت پر ڈوئل ایل ای ڈی فلیش موجود ہے۔ کسی بھی دیگر فلیگ شپ فون کی طرح یہ 1080 پکسل کی مکمل ایچ ڈی وڈیو بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
نوکیا نے فون میں اسمارٹ کیمرہ ایپ بھی شامل کی ہے جو ایکشن شاٹ، موشن شاٹ، برسٹ موڈ اور بیسٹ شاٹ جیسے موڈز کے علاوہ ایڈیٹنگ کی بھی کچھ سہولت دیتی ہے۔ اور اس میں سامنے کے رخ پر 1.3 میگا پکسل کا کیمرہ بھی ہے۔

سافٹویئر، ہارڈویئر اور کنیکٹیوٹی

یہاں بھی فون نے کوئی نئی اور مختلف چیز پیش نہیں کی۔ سب سے پہلے اس میں دیگر ‘خصوصی’ نوکیا ایپس کے ساتھ وہی سافٹویئر موجود ہے یعنی ونڈوز فون 8۔ اس کے اندر 1.5 گیگاہرٹز کا کویلکوم اسنیپ ڈریگن ایم ایس ایم 8960 پروسیسر ہے جس کےساتھ 1 جی بی ریم اور ایڈرینو 225 جی پی یو ہے۔
یہ اپنے پیشروکی طرح بھرپور کنیکٹیوٹی پیش کرتا ہے۔ فون ڈیٹا کے لیے مائیکرو سم کو استعمال کرتا ہے۔ پھر اس میں بلوٹوتھ 3.0، مائیکرو یو ایس بی 2.0، وائی فائی ہاٹ اسپاٹ، 4جی ایل ٹی ای، جی پی ایس اور این ایف سی شامل ہیں۔ فون 2000 ایم اے ایچ کی بیٹری کا حامل ہے جسے نکالا نہیں جا سکتا۔ اس میں وائرلیس چارجنگ بھی ہے لیکن اسے اضافی ایکسسری کے ذریعے ممکن بنایا جا سکتا ہے اس لیے یہ سہولت کئی افراد کی جانب سے استعمال نہیں ہو سکتی۔ لومیا 925 سلور اور گرے رنگوں میں دستیاب ہوگا۔

لومیا 928 اور 920 سے تقابل

جیسا کہ متعدد بار لکھا گیا ہے کہ فون تقریباً لومیا 920 اور 928 جیسی ہی خصوصیات رکھتا ہے، سوائے ڈیزائن اور زینون فلیشکے۔ لیکن ڈیزائن ہی اس کی سب سے بڑی خوبی ہے کیونکہ لومیا 920 کی وزن اور موٹائی ہی کئی افراد کی جانب سے اس کو ناپسندیدہ قرار دینے کو کافی تھی۔
آخر میں خصوصیات پر ایک نظر:
  • پروسیسر: 1.5 گیگاہرٹز ڈوئل کور اسنیپ ڈریگن
  • آپریٹنگ سسٹم: ونڈوز فون 8
  • ڈسپلے: 4.5 انچ ایمولیڈ ڈبلیو ایکس جی اے (1280 ضرب 768)، 2.25 ڈی اسکلپٹڈ گوریلا 2 گلاس، کلیئر بلیک، ہائی برائٹ نیس موڈ، سورج کی روشنی میں پڑھنے کی صلاحیت، انتہائی حساس ٹچ جو دستانوں اور ناخن پر بھی چلے
  • بنیادی کیمرہ: پیورویو 8.7 میگا پکسل مع آپٹیکل امیج اسٹیبلائزیشن، آٹوفوکس، شارٹ پلس ہائی پاور ڈوئل ایل ای ڈی فلیش، جدید ترین لینس ٹیکنالوجی، 1080 پکسلز ایچ وڈیو 30 فریم فی سیکنڈ کے حساب سے مع آپٹیکل امیج اسٹیبلائزیشن۔ نوکیا اسمارٹ کیمرہ موڈ بھی شامل
  • سامنے کے رخ پر کیمرہ: 1.2 میگا پکسل وائیڈ اینگل
  • میموری: 1 جی بی ریم، 16 جی بی انٹرنل میموری؛ 7 جی بی مفت اسکائی ڈرائیو کلاؤڈ اسٹوریج
  • بیٹری: 2000 ایم اے ایچ بیٹری، وائرلیس چارجنگ کی سہولت مگر بذریعہ ایکسسری کور

قیمت اور دستیابی:

فون رواں سال جون میں 610 ڈالرز (تقریباً 65 ہزار پاکستانی روپوں) میں دستیاب ہوگا۔ یہ قیمت اس فون کو گلیکسی ایس 4 اور ایچ ٹی سی ون جیسے فونز کے زمرے میں لا پھینکتی ہے۔
اس فون کو خریدنے سے پہلے دو سوالوں کا جواب دینا ہوگا: آپ کو نوکیا اور ونڈوز فون کی کتنی ضرورت ہے اور آپ اس فون کے ساتھ کتناچل سکتے ہیں جس میں چند اہم ایپس اور خصوصیات کا فقدان ہو۔ اگر ہاں تو یہ فون لینے کے قابل ہے اور اگر نہیں تو آپ کو اسی قیمت میں اپنی مرضی کا کوئی بھی فون مل جائے گا۔

0 comments:

Post a Comment