Showing posts with label Watermelon. Show all posts
Showing posts with label Watermelon. Show all posts

Saturday, 13 July 2013

گرمی کے موسم کی آمد کے ساتھ ہی بازاروں میں تربوز بھی نظر آنا شروع ہوجاتے ہیں۔
بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے خوش خبر ی ہے کہ 6 ہفتے مسلسل تربوز کا استعمال بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
ذائقے اور رس سے بھرے اس پھل کے بارے میں ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ تربوز کا کثرت سے استعمال بلند فشار خون کے مریضوں کے لیے انتہائی مفید ہوتاہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ غذائیت سے بھرپور تربوز بلند فشارخون”ہائی بلڈ پریشر” کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
فلوریڈا اسٹیٹ یونیورسٹی کے  تحت تربوز کے فوائد پر تحقیق کروائی گئی جس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ 6 ہفتے تک تربوز کو مسلسل استعمال  کرنے سے بلڈ پریشر  کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔
تحقیق میں کہا گیا ہے کہ تربوز میں وٹامین اے ، بی 6 اور وٹامین سی کی کثیر تعداد موجود ہوتی ہے جب کہ فائبر ،پوٹاشیم  اور پاورفل اینٹی اوکسیڈنٹ بھی کی موجودگی اس کی افادیت میں مزید اضافہ کرتی ہے۔

Thursday, 30 May 2013

گرمی اور تربوز ایک دوسرے کے لیے لازم و ملزوم ہیں گرمی ہو اور تربوز کا ذکر ہو یہ ناممکن ہے۔ تربوز کی مدد سے گرمی کے اثرات کو کم کیا جا سکتا ہے۔

Monday, 18 March 2013

Treatment with Watermelon.

Posted by Unknown on 07:50 with No comments

اردو تربوز
عربی بطیح
انگریزی واٹر میلن
پشتو ہندوانہ
یہ ایک مشہور و معروف ہردل عزیز پھل ہے جو پاکستان، ہندوستان اور افغانستان کے ریتلے حصوں میں پایا جاتا ہے۔

.1
افعال اور خواص
یہ ایک صحت بخش پھل ہے۔ اس کے کھانے سے پاخانہ کھل کر آتا ہے۔ خون کی گرمی ختم ہوجاتی ہے۔ پیشاب آور ہے۔ ٹائیفائیڈ میں بہترین غذا ہے۔ سکنجین کے ہمراہ تربوز استعمال کرنا یرقان کیلئے مفید ہے۔ اسی طریقہ کے استعمال کرنے سے مثانے کی پتھری ریزہ ریزہ ہوکر نکل جاتی ہے۔

.2
اکسیر ہاضمہ
تربوز ایک شیریں اور لذیز پھل ہے۔ تاہم اگر اس پر مرچ سیاہ، زیرہ اور نمک پیس کر چھڑک کر کھایا جائے تو نہ صرف اس کی لذت میں اضافہ ہوجاتا ہے بلکہ یہ ہاضمہ کی بہترین دوا بن جاتا ہے۔ اس کے کھاتے ہی ڈکار مسلسل آکر بھوک چمک اٹھتی ہے۔

.3
اکسیر قبض
تربوز کا کئی روز تک استعمال کرنا قبض کشا ہے۔ جہاں تربوز کھانے سے پیشاب جاری ہوتا ہے وہیں پاخانہ بھی کھل کر آتا ہے۔ متواتر دس دن کھاکر دیکھئے پھر معلوم ہوگا کہ قبض کہاں گئی۔

.4
گردہ اور مثانہ کی گرمی
گردہ اور مثانہ کی گرمی بے شمار بیماریوں کا سبب بنتی ہے۔ اس کیلئے پکے ہوئے تربوز میں سکنجین شامل کرکے پئیں۔ چند دن کے استعمال سے گرمی ختم ہوجائے گی۔

.5
پیاس کی زیادتی
جس شخص کو پیاس بار بار لگتی ہو اور پانی سے سیر نہ ہوتا ہو اس کیلئے تربوز ایک بہترین تریاق ثابت ہوتا ہے اور اس سے دل کو فرحت اور تسکین حاصل ہوتا ہے۔

.6
قے
اگر کھانا کھانے کے بعد کلیجہ جلنے لگتا ہو اور پھر قے ہوجاتی ہو مگر قے میں کھانا وغیرہ زردی مائل ہوکر نکلتا ہو تو اس کیلئے تربوز بہترین چیز ہے۔ روزانہ صبح کے وقت بیس تولہ تربوز کا پانی قدرے مصری ملاکر پی لیا کریں۔ اس سے انشاءاللہ معدہ کی اصلاح ہوکر قے کی شکایت ختم ہوجائے گی۔

.7
مضراثرات
کھانا ہضم ہونے سے پہلے تربوز کھانے سے ہاضمے میں خرابی پیدا ہوتی ہے اور پیٹ میں ہوا بھرجاتی ہے اورتربوز دیرسے ہضم ہوتاہے جس روز تربوز کھائیں چاول ہرگز نہ کھائے جائیں۔

دیگر فوائد
آپ تربوز کے بعد اس کے چھلکے ضائع نہ کریں، جی ہاں۔ آپ کی جلد کو فائبر کی ضرورت ہوتی ہے۔
آپ تربوز کے چھلکے کو باریک پیس لیں اور اس میں تھوڑا سا آٹا ملالیں۔ آپ کی جلد کو بہترین بنانے کا آمیزہ تیار ہے۔ تربوز کا چھلکا بذات خود ایک بہترین ذریعہ ہے۔ یہ آپ کی جلد کو شگفتہ و چمکدار بناسکتا ہے۔
 اگر آپ اپنی جلد پر پائے جانے والے گڑھوں کو بھرنا چاہتی ہیں تو تربوز کے جوس کو آئی کیوب کی شکل میں جما لیں۔ آپ چاہیں تو اس میں پودینے کے پتے بھی شامل کرسکتی ہیں۔ یہ ایک بہترین لوشن بن جائے گا۔ آپ اپنے چہرے پر آئس کیوب پھیریں اور بعد میں نیم گرم پانی سے اچھی طرح دھولیں۔ بہت سے لوگ تربوز کو رات کے وقت استعمال نہیں کرتے، اس کے لئے کہا جاتا ہے کہ یہ پیٹ میں درد پیدا کرتا ہے۔ ویسے اسے آپ چاہیں تو صبح و شام دن کے کسی بھی اوقات میں استعمال کرسکتے ہیں۔
تربوز کی خاصیت
چکنائی سے پاک، سوڈیم کی بہت سی مقدار پائی جاتی ہے، کولیسٹرول سے پاک، وٹامن اے کا بہترین ذریعہ، وٹامن سی بھی بہت زیادہ مقدار میں پایا جاتا ہے، زیادہ مقدار میں فائبر پایا جاتا ہے۔

Sunday, 17 March 2013

Importance Of Watermelon.

Posted by Unknown on 00:51 with No comments

موسم گرما کا خصوصی پھل ۔۔ تربوز
 گرمی کے آغاز کے ساتھ ہی تربوز بازار میں آنے لگتے ہیں۔ یہ پھل مزاج کے اعتبار سے سرد تر تیسرے درجہے میں ہے۔ معمولی سا دکھائی دینے والا یہ پھل اپنے اندر بہت سی خوبیاں رکھتا ہے۔ ٹھنڈک پہنچانے کے سبب یہ گرمی کی پیاس کو بجھاتا ہے اور صفرے کے زور کو کم کرتا ہے۔ پیشاب آور ہے اور طبع کو نرم کرتا ہے۔ اسی طرح صفراوی تپ ۔ تپ محرقہ ، پیشاب کی جلن ، یرقان اور صفراوی اسہال میں مفید ہے۔

گرمی سے درد سر

گرمی سے ہونے والے درد سر میں بہت کارآمد ہے ۔ اگر مریض کے سر پر ہاتھ لگانے سے گرم معلوم ہویا آگ کے قریب بیٹھنے یا دھوپ میں چلنے پھرنے سے سر درد کی شکایت ہوئی ہو تو ذیل کا نسخہ مفید ہوتا ہے۔
تربوز کا گودا ململ کے باریک کپڑے میں ڈال کو اس کا پانی نچوڑ لیں اور ایک شیشہ کے گلاس میں ڈال کر تھوڑی مصری ملا کر صبح کے وقت پلائیں۔ سر درد سے آرام آجائے گا۔
اسی طرح تربوز کے مغز کو کسی برتن میں ڈال کر خوب گھوٹیں یہاں تک کہ وہ مکھن کی طرح ملائم لیپ بن جائے۔ یہ لیپ مریض کے سر اور پیشانی پر مل دیں۔ اس سے سر درد کو فوری آرام ہوگا۔

قلب کی گرمی
یہ ایک مجرب نسخہ ہے ۔ اس کو لگاتار ایک ہفتہ تک استعمال کریں تو دل کے امراض میں افاقہ ہوگا۔ تربوز کے بیج کا مغز 2 تولہ رات میں پانی میں بھگو دیں۔ صبح چینی ملا کر چھان کر پی لیں۔

دل کی دھڑکن کے لئے
تربوز کا مغز 1 تولہ لے کر تھوڑے پانی میں ڈال کر گھوٹ لیں اور پھر چھان لیں۔ اس میں تھوڑی مصری ملا کر دن میں ایسا 2 3 بار پئیں ۔ دن بہ دن فائدہ محسوس ہوگا۔ اس سے دل کی دھڑکن ، دل کی کمزوری کو مکمل آرام آجائے گا۔

قبض دور کرنے کے لئے

اس تکلیف دہ بیماری کے لئے تربوز کا کئی روز تک استعمال کرنا مفید ہے۔ کیونکہ جہاں تربوز کھانے سے پیشاب کھل کر آتا ہے وہیں تربوز لگاتار 10 دن تک کھانے سے قبض بھی دور ہوتا ہے۔

قے کا علاج
اگر کھانا کھانے کے بعد جگر میں جلن ہوتی ہو اور پھر قے ہوجاتی ہو اور قے میں کھایا ہوا کھانا زردی مائل ہوکر نکلتا ہوتو اس کے علاج کے لئے تربوز ایک بہترین شئے ہے۔ اس کے لئے روزآنہ صبح کے وقت 2 تولہ تربوز کا پانی تھوڑی مصری ملا کر پی لیں۔ معدے کی اصلاح ہوکر قے کی شکایت رفع ہوجائے گی۔

ویسے تو تربوز ایک میٹھا اور لذیذ پھل ہے لیکن اس پر کالی مرچ ، کالا زیرہ اور نمک پیس کر چھڑک کر کھائیں تو نہ صرف اسکی لذت میں اضافہ ہوگا بلکہ یہ ہاضمہ کی بہترین دوا بھی بن جاتا ہے ۔ اس کے کھانے کے بعد لگاتار ڈکار آکر بھوک چمک اٹھتی ہے۔

Thursday, 27 December 2012

Yellow Flesh Watermelon

Posted by Unknown on 19:08 with No comments
"پیلا تربوز"

پیلے رنگ کا تربوز ایک پھل ہے جو تقریبًا ایک روایتی تربوز جیسا ہی ہوتا ہے۔ لیکن اس کا اندرونی حصّہ سُرخ یا گلابی کی بجائے تیز پیلے رنگ کا ہوتا ہے۔ یہ ذائقے میں سُرخ تربوز کی طرح ہی ہوتا ہے۔تاہم کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ زیادہ میٹھے ہوتے ہیں اور ان کا ذائقہ شہد کی طرح ہوتا ہے۔ یہ بہت رسیلا ہوتا ہے۔
پیلے تربوز کی غذائی معلومات

Calories 46            Calories from Fat 0

                                % Daily Value*
Total Fat 0                              0%

Saturated Fat 0g                       0%

Trans Fat

Cholesterol 0mg                        0%

Sodium 2mg                              0%

Total Carbohydrate 12g            4%

Dietary Fiber 1g                        2%

Sugars 10g

Protein 1g
Vitamin A                                  18%  

Vitamin C                                  21%

Calcium                                     1% 

Iron                                            2%

پیلے تربوز میں چکنائ،کولیسٹرال اور سوڈیم بہت کم ہوتے ہیں۔ 


یہ پوٹاشیم کا بھی ایک اچھا ذریعہ ہیں اور ان میں وٹامن اے اور سی بھی کافی مقدار میں ہوتے ہیں۔