Tuesday 7 May 2013


لاہور…تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے پاکستان کے لئے جتناکرسکتاتھا،ملک کیلئے 17سال لگا دیئے،اپنی زندگی بدلنے کیلئے عوام اپناپورازورلگائیں،عوام نے اپنے بچوں کے مستقبل کی جنگ لڑنی ہے،عوام نے فیصلہ کرناہے کہ انھوں نے نیاپاکستان بناناہے۔لاہور میں شوکت خانم اسپتال میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہناتھاکہ عوام نے اپنے لیے11مئی کوووٹ ڈالنے کیلئے نکلناہے،عوام تحریک انصاف کے امیدوارکونہیں دیکھیں،نظریے کوووٹ دیناہے،عوام نے ایساملک بناناہے جہاں عدل وانصاف ہو اورہر ایک سے برابری کاسلوک ہو،سیاسی شخصیات اوربرادریوں نے ملک کوتباہ کردیا،11مئی کوعوام اپنی جنگ سمجھیں۔عمران خان اِس موقع پر قرآن کی اِس آیت کا ترجمہ بھی کیا کہ اللہ اُس قوم کی حالت اُس وقت تک نہیں بدلتا جب تک قوم اپنی حالت خود تبدیل کرنے کی کوشش نہیں کرتی۔

0 comments:

Post a Comment