Friday, 23 November 2012

Home Remedy For Hair Dandruff

Posted by Unknown on 07:11 with No comments


                     خشکی اور سکری کا علاج
 

 1-  خشکی کے خاتمے کے لیےناریل کے تیل میں لیموں کا رس ملا کر سر پر لگائیں۔ یہ خشکی کے لئے ایک بہترین گھرکا علاج ہے۔ جب آپ کو خشکی کا مسئلہ ہو رہا ہوآپ اس دوران
کریمی کنڈیشنر سے بچیں۔ 

2- دو چمچے میتھی کے بیج پانی میں ساری رات کے لیےبھگو کر رکھ دیں۔ صبح کو یہ بھیگے ہوۓ دانے پیس لیں اور اس پیسٹ کو سر کی جلد پر لگائیں اور خشکی سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے لیے ایک گھنٹے بعد سر کو دھو لیں۔ خشکی کے لئے یہ قدرتی علاج بہت مؤثر ہے۔ یہ قدرتی علاج سر کے بالوں کو گرنے سے روکنے میں بھی بہت کارآمد ثابت ہوتا ہے۔

3-  ناریل کے تیل کو گرم کریں اس گرم تیل میں نیم کے پھول شامل کریں اور اس تیل کو کچھ دیر کے لیےٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں۔ جب یہ ٹھنڈا ہو جاۓ اس تیل کو چھان لیں اب اس تیل کو خشکی کو روکنے کے لیے باقاعدگی سے استعمال کریں۔

0 comments:

Post a Comment