Friday, 23 November 2012

Balanced Diet for Kids

Posted by Unknown on 01:45 with No comments
                                 بچوں کے لیے متوازن غذا






   













                                                          متوازن غذا 
  بڑھتے ہوۓ بچوں کے لیے متوازن  غذا بہت ضروری ہے جو ان کو توانائ فراہم کرتی ہے۔ اس عمر میں تمام غذائی اجزاء کی  ضرورت بڑھ جاتی ہے لیکن ہرغذا مختلف کام کرتی ہے۔ ایک سال کا بچہ ہر وہ چیز کھا لیتا ہے جو بڑوں کے لیے پکائ جاتی ہے لیکن ان کو کم چٹپٹے کھانے کی ضرورت ہوتی ہے۔ 
جب کھانا شروع کیا جاۓ تو اس بات کا خیال رکھیں کہ کھانا دلچسپ اور پُرکشش ہو۔ ایک سال کے بچے کو دن میں پانچ سے چھہ بار کھانے کی ضرورت ہوتی ہے۔ گندم کی روٹی، اناج، پھل اور سبزیاں بچوں کے لئے صحت مند اور متوازن غذا ہیں اور ان کو لازمی بچوں کی غذا کا حصہ بنانا چاہیے۔ 


 





  
  
  


کھانے کی اشیاء جیسے گوشت، مچھلی، سویا کی مصنوعات، دودھ، دالیں اور اناج اس عمر کے لئے ضروری پروٹین فراہم کرتے ہیں۔












  














مختلف بچوں کے لئے غذا کی ضرورت کے لئے بنیادی
ہدایات:
 1-حراروں کی ضرورت:
پانچ سال سے کم عمر بچوں کو بہت بالائ والا دودھ نہیں دینا چاہیے کیونکہ اس میں بہت کولیسٹرول ہوتا ہے۔ اُن کو اضافی حراروں کی ضرورت ہوتی ہے۔ لیکن اُن کے لیے بھونی ہوئ اور سینکی ہوئ کھانے کی اشیاء، تلی ہوئی کھانے کی اشیاء سے بہتر اور افضل ہے۔ تمام اناج ان میں حراروں کی ضرورت کوپورا کرتا ہے۔ بچوں کومیٹھی چیزوں سے بچنانا چاہیے کیونکہ ان میں بہت زیادہ چربی ہوتی ہے۔
2-پروٹین کی ضرورت:
 پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کے لیے پروٹین کی بہت ضرورت ہوتی ہے۔ کیونکہ ان سالوں کے دوران بچوں کے پٹھوں کی نشوونما بہت تیزی سے ہوتی ہے۔ بالغوں کی نسبت بچوں کو امینوایسڈ کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔ لہذا پروٹین کے لیے دودھ، انڈے اور گوشت کو لازمی کھانے کی اشیاء میں شامل ہونا چاہیے۔

3-معدنی اور حیاتین کی ضرورت:
بچوں کے لیے حیاتین اور معدنیات بھی بہت ضروری ہیں۔ کیلشیم اور آئرن کی ضروریات بھی ابتدائی بچپن کے دوران نسبتا زیادہ ہوتی ہیں۔ کیلشیم کی کمی بڑھتے ہوئے بچوں کی ہڈیوں کو متاثر کر سکتی ہے۔ کیلشیم سے بھرپور کھانے کی اشیاء جیسے دودھ اور دودھ کی مصنوعات، راگی، ہری پتیدار سبزیاں اور مچھلی وغیرہ کوبچوں کی خوراک میں شامل کیا جانا چاہئے۔


4-اپنے بچوں کوصحت مند کھانے کی عادات ڈالنے کے لئےمفید تجاویز: 
1-
   ایک دن میں اپنے بچوں کو پانچ بار کھانا دیں۔
2-
بچے کو زبردستی کھانا نہیں کھلانا چاہیے' اس سے بچہ ضدی ہو جاتا ہے۔
3-
کچے پھل اور سبزیاں متعارف کرانے کے لیے
کھانے کا رنگ ان کی خوراک میں شامل کریں۔
4-
 کھانے کے درمیان کترنے کی عادات کی حوصلہ شکنی کریں۔
5- 
 بچے کو  زیادہ سے زیادہ بیرونی کھیل کھیلنے کی اجازت دیں۔ اس سے ان کی بھوک بڑھے گی۔
 
 

 















 


























http://pakmed.net/college/forum/wp-content/uploads/2012/09/Healthy-Food-Is-Necessary-For-The-Proper-Growth-and-Development-Of-Kids.jpg






































0 comments:

Post a Comment