سیاہ کہنیوں اور گھٹنوں کو صاف کرنا اب بہت آسان
سیاہ کہنیوں اور گھٹنوں کولیموں کے رس یا سنگترے کے ساتھ رگڑیں،اور10 سے15 منٹ تک چھوڑ دیں۔ ایک تولیے کو گرم پانی سے بھگوئیں اور سختی سے رگڑیں۔
ایک چاۓ کا چمچ ناریل کے تیل میں آدھا چاۓ کا چمچ لیموں کا رس مکس کریں،اس تیل کو کہنیوں اور گھٹنوں پر رگڑیں،اور 10 سے 15 منٹ لگا رہنے کے بعد گرم پانی میں بھگوۓ ہوۓ تولیے سے رگڑیں۔
ایک برتن میں 1/4 کپ براؤن شوگر اور 1/8کپ زیتون کاتیل ڈالیں اور اس سکرب کو کہنیوں،گھٹنوں،ٹخنوں اور دوسری جگہوں پر رگڑیں اور30منٹ بعد دھو دیں۔
رات بھر کے علاج کے لیے ایک صاف جراب کے دو کھلے سرے کاٹ لیں اور کوئی بھی موئسچرائزر لگانے کے بعد کہنیوں پر پہن لیں۔۔۔
0 comments:
Post a Comment