قدرتی گلابی ہونٹ
تھوڑی سی دودھ کی بالائی لیں اور اس میں کچھ ہلدی شامل کریں۔اس پیسٹ کو پانچ منٹ کے لیے ہونٹوں پر ملیں۔ یہ ہونٹ گلابی کرنے کا ایک بہت آسان طریقہ ہے۔
اپنے ہونٹوں کو روزانہ ٹھنڈے گلاب کے عرق سے دھوئیں اس سے آپ کے ہونٹ2 بہت نرم اور تروتازہ ہو جائیں گے۔
ہونٹوں پرباقاعدگی سے پٹرولیم جیلی لگائیں یہ ہونٹوں کو نرم رکھنے میں بہت کارآمد ثابت ہوتی ہے۔
ہونٹوں کی حفاظت کا سب سے آسان طریقہ یہ ہے کہ آپ رات کو سونے سے پہلے ہونٹوں پر دودھ کی بالائی لگا ئیں۔ اس بالائی کو ہونٹوں پر رات بھر لگا رہنے دیں۔ اس سے آپ کے ہونٹ قدرتی طور پر نرم،گلابی اور چمکدار ہو جائیں گے۔
گلاب کی پتیاں،دودھ کی بالائی اور شہد کو آپس میں اچھی طرح مکس کر کے پیسٹ بنا لیں۔اس کے بعد ہونٹوں پر دودھ لگا کر ملیں اور اس پیسٹ کو ہونٹوں پر لگا لیں اس سے آپکے ہونٹوں کی مردہ جلد اتر جاۓ گی اور آپکے ہونٹوں میں گلابی رنگ
نکھر کر سامنے آۓ گا۔
لیموں کے رس سے ہونٹوں کا مساج کریں۔ یہ ہونٹوں کو گلابی کرنے کا بہت آسان طریقہ ہے۔
رات کو سونے سے پہلے ہونٹوں پر شہد لگا دیں اس سے آپکے ہونٹ قدرتی طور پر گلابی ہو جاتے ہیں۔
چاۓکے دو چمچ پٹرولیم جیلی میں ایک چمچ سٹرابری کا رس شامل کريں اور اس پیسٹ کو باقاعدگی سے استعمال کریں۔
کولڈ کریم میں تھوڑی سی چینی مکس کریں اور اس سکرب کو ہونٹوں پر ہفتے میں ایک بار استعمال کریں۔
اپنے ہونٹوں پر گلاب کی پتیاں ملیں اس سے آپکے ہونٹوں کا سیاہ رنگ ہلکا ہو جاتا ہے۔ گلاب کی پتیاں آپکے ہونٹوں کو بہت خوبصورت بنا دیتی ہیں۔
اپنے ہونٹوں کا مساج کرنے کے لئے چکبصور رس کا استعمال کریں اس سے آپکے ہونٹوں کا سیاہ رنگ ہلکا کرنے میں بہت مدد ملتی ہے۔
جب بھی آپ کو ٹائم ملے آپ اپنے ہونٹوں کو کھیرے کے ٹکڑوں سے سکرب کریں اس سے آپکے ہونٹ سرخ ہو جاتے ہیں۔
انار کے بیجوں کو بھی ہونٹوں کو گلابی کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
رات کو سونے سے پہلے لیموں کا رس گلیسرین میں ملا کر لگا دیں رات بھر لگا رہنے دیں اور صبح کو دھو لیں۔
ناریل کا دودھ نچوڑ کر ہونٹوں پر لگنا بھی بہت مفید ہے۔
گاجر کے جوس میں چکبصور کا رس ملا کر ہونٹوں پر لگانے سے اچھے نتائج ملتے ہیں۔
مالٹے کے چھلکے خشک کر کے پیس کر رکھ لیں اور ہونٹوں پر لگا دیں یہ بہت ہی مفید اور آزمودہ نسخہ ہے۔
پودینے کا رس اور سبز دھنیا کے پتوں کا رس ہونٹوں پر ملنے سے ہونٹ نرم اور قدرتی گلابی ہو جاتے ہیں۔
دودھ کو ابال کردس منٹ کے لئے رکھ دیں اس کے اوپر آنے والی بالائی کو ہونٹوں پر لگائیں۔ اس علاج سے آپکے ہونٹ نمی سے بھر پور ہو جائیں گے۔
خود کو سورج کی روشنی سے بچا ئیں۔ ہونٹوں پر سن بلاک لگانا کبھی نہ بھولیں۔ سورج کی روشنی سے بھی آپکا چہرہ اور ہونٹ سیاہ ہو جاتے ہیں۔
ارنڈی کے تیل اور بادام کے تیل کے مرکب سے ہونٹوں کا مساج کریں اس مرکب کا استعمال بہت مفید ثابت ہوتا ہے۔
ناریل کا تیل اورٹماٹر کا رس ہونٹوں پر لگا ئیں یہ قدرتی اجزاء آپکے ہونٹوں کو قدرتی گلابی رنگت دیتے ہیں۔
بادام کو پیس کر دودھ میں ملا ئیں اور چند قطرے لیموں کا رس شامل کریں۔ اس مرکب کو باقاعدگی سے یاتعمال کرنے سے ہونٹوں کی رنگت گلابی ہو جاتی ہے۔
ہونٹوں پر زیتون کا تیل لگائیں یہ بھی گھریلو اور آسان ٹوٹکہ ہے۔
دودھ کی بالائی میں چند قطرے لیموں کا رس ملا کر ہونٹوں پر لگائیں۔
شھد میں لیموں کا رس ملا کر ہونٹوں پر لگانا بہت کارآمد ہے۔
گلیسرین،لیموں کا رس ، شھد،عرق گلاب اور پھول کی پنکھڑیوں کو ملا کر ایک مرکب بنا لیں۔ اس مرکب کو ہونٹوں پر لگانے سے ہونٹوں کی نمی اور گلابی پن برقرار رہتا ہے۔
سونے سے پہلے ناف پر دیسی گھی یا سرسوں کا تیل ڈالیں یہ پرانا گھریلو علاج بہت مفید ہے۔ اس گھریلو علاج کو ضرور آزمائیں۔
گلیسرین،گلاب کی پنکھڑیاں اور زعفران کا مرکب ہونٹوں پر لگانا حیرت انگیز نتائج برآمد کر سکتا ہے۔
سوتے وقت مکھن ہونٹوں پر لگانا ہونٹوں کو نئ زندگی بخشتا ہے۔
دودھ اور گلاب کی پنکھڑیوں کا مرکب ہونٹوں پر لگانا ہونٹوں کو توانائی اور گلابی رنگت بخشتا ہے۔
اس بات کا یقین کر لیں کہ آپ ایک صحت مند تازہ سبزیوں فروٹ اور پانی پر مشتمل خوراک لے رہے ہیں۔
چائے، کافی اور تمباکو نوشی سے پرہیز کریں یہ اشیاء ہونٹوں کی رنگت کو خراب کر دیتے ہیں۔۔۔
0 comments:
Post a Comment