Monday 24 December 2012


جاز اور جذبہ کی 2013ء میں نئے صارفین کے لیے مفت کال، ایس ایم ایس، موبائل انٹرنیٹ آفر

موبی لنک اپنے نۓ پورٹ ہونے والے صارفین کو مفت لامحدود کالز، ایس ایم ایس، موبائل انٹرنیٹ جیتنے کا موقع دے رہا ہے۔ کوئی بھی نیا صارف، یا وہ جو موبی لنک سے پورٹ ہوں گے، قرعہ اندازی کے ذریعے سال بھر کی اس پیشکش کو جیتنے کا موقع حاصل کر سکتے ہیں۔
موبی لنک نے کہا کہ وہ اپنے روزانہ جیتنے والے 100 صارفین کو مفت لا محدود کالز،ایس ایم ایس اور جی پی آر ایس سال بھر کے لیے فراہم کرے گا۔
                                                     کیسے جیتا جاۓ؟
بس نئ موبی لنک سم خریدیں یا اپنے موجودہ نمبر کو موبی لنک پر کنورٹ کروائیے اور خالی ایس ایم ایس 2013 پر بھیج کر لکی ڈرا میں شامل ہو جائیں۔

پر ایس ایم ایس بھیجنے کے چارجز 0.2 روپے جمع ٹیکس ہوں گے۔

صارفین کو جاز فرسٹ، جاز عوامی اور جذبہ اسٹارٹر پیکیجز حاصل کرنے کے بعد ہی 2013 پر ایس ایم ایس کرنا ہو گا۔

                                               پیشکش کی تفصیلات۔۔۔ 
ایک سو خوش نصیب فاتحین جنہوں نے 2013 پر ایس ایم ایس بھیجے ہوں گے،کو نئے سیلز یا پورٹ ہونے والے نمبروں میں سے روزانہ منتخب کیا جائے گا۔

 روزانہ منتخب کیے جانے والے یہ 100 خوش نصیب فاتحین سال 2013ء میں لامحدود بات، ٹیکسٹ یا براؤز کر سکیں گے جس پر موزوں استعمال کی پالیسی لاگو ہوگی یعنی 3000 موبی لنک منٹس، 3000 ایس ایم ایس اور 3000 ایم بی انٹرنیٹ ماہانہ۔

جیتنے والوں کو موبی لنک کی طرف سے کال یا ایس ایم ایس کے زریعے مطلع کیا جاۓ گا۔

جیتنے والوں کے لیے پہلا فائدہ 72 گھنٹوں میں دیا جائے گا اور یکم فروری 2013ء سے ہر ماہ کے آغاز میں انہیں یہ فوائد دیے جائیں گے۔

جمعہ، ہفتہ اور اتوار کے لیے تمام فوائد پیر کومکمل کیے جائیں گے۔

صارفین کو قرعہ اندازی میں شامل ہونے کے لیے ایس ایم ایس بھیجنے سے پہلے جاز فرسٹ، جاز عوامی اور جاز اسٹارٹر پر آنا ضروری ہے، تاہم اگر وہ بعد ازاں کسی اور پیکیج پر منتقل ہو جائیں تو جیتے گئے فوائد بدستور موجود رہیں گے۔

یہ پیشکش کسی بھی وقت بدلی جا سکتی ہے۔ 

0 comments:

Post a Comment