كالا جادو
جادو حسد کی پیداوار ہے یہ ایک
ایسا زہر ہے جس نے پورے معاشرے کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہےجگہ جگہ عامل
نجومیوں کے اشتہار لگے ہوۓ ہیں جو کہ ہر قسم کا جادو کر رہے ہیں حسد کےمارے
لوگ ان سے ہر قسم کا ناجائز کام کروا رہے ہیں۔
سیاہ علم یا کالا جادو جنوں ، دیوتاؤں اور بدروحوں کے ساتھ تعلق پیدا کرنے کا ذریعہ ہے۔ اور علم سفید یعنی سفید جادو نیک روحوں اور فرشتوں کے ساتھ ملاتا ہے۔ اس کے علاوہ قدرتی جادو قدرت کے واقعات میں تصرف کے قابل بناتا ہے۔ رمل ، جفر ، جوتش ، اور نجوم بھی اسی کی شاخیں ہیں ۔ جو توہم پرستی پر مبنی ہیں۔ ہمارے ہاں بھی جادو کئی شکلوں میں تسلیم کیا جاتا ہے۔ مثلا تعویز ، گنڈے ، جن اور بھوت کا چمٹنا اور اتارنا وغیرہ۔
جادو دین میں ہلاکت لانے والے کئی امور کا جامع ہے مثلا جنّوں اور شیطانوں سے مدد طلب کرنا ، غیر اللہ سے دل کا ڈرنا ، اللہ پر توکل کو چھوڑ بیٹھنا اور لوگوں کے مفادات و ذرائع معاش کو تباہ کرنے کے درپے ھونا وغیرہ یہ جادو معاشرے کی جڑیں کاٹنے اور اس کی بنیادیں گرانے والا آلہ ہے اور یہ خاندانوں میں جھگڑے و فسادات پیدا کرنے کا سبب بھی ہے ۔
نبی اکرم صلی اللہ علیہ و سلم نے ارشاد فرمایا ہے :
” سات مہلک چیزوں سے اجتناب کرو " ۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے پوچھا : اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم وہ کون کونسی ہیں ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و سلم نے ارشاد فرمایا :
اللہ تعالٰی کے ساتھ شرک کرنا ۔
جادو
اس شخص کو قتل کرنا جس کی جان کو ناحق مارنا اللہ نے حرام کر رکھا ہے ۔
سود خوری کرنا ۔
یتیم کا مال کھا جانا ۔
جنگ کے دن ( میدان سے ) پیٹھ پھیر کر بھاگ نکلنا ۔
اور بھولی بھالی پاکدامن و بے قصور عورتوں پر تہمت و بہتان لگانا "
شیطان جادو گر کو بھڑکاتا ہے تاکہ وہ جادو کرے اور اللہ کے بندوں کو اذیت و تکلیف پہنچاۓ چنانچہ اسی سلسلہ میں اللہ تعالٰی نے ارشاد فرمایا ہے :
” وہ ان سے وہ ( جادو ) سیکھتے ہیں جس کے ذریعے وہ میاں بیوی کے مابین تفریق و علیحدگی پیدا کر دیتے ہیں۔“
اسی طرح ارشاد الہی ہے :
” وہ ایسی چیز ( جادو ) سیکھتے ہیں جو انہیں نقصان ہی پہنچاتا ہے انہیں کوئی فائدہ نہیں
ہر جادو مسحور پر اثر انداز نہیں ھوتا کتنے ہی جادو گر ہیں کہ انھوں نے اپنی طرف سے کسی پر جادو کا بھر پور وار کیا مگر اس پر ان کے جادو کا کوئی اثر نہ ھوا ۔
ارشاد الہی ہے :
|وہ کسی کو اس ( جادو ) کے ذریعے نقصان نہیں دے سکتے سواے اللہ کے حکم کے
جبکہ نفع و نقصان تو سارے کا سارا اللہ تعالٰی ہی کے ہاتھ میں ہے جیسا کہ ( حدیث معاذ رضی اللہ عنہ میں ہے ) کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و سلم نے ارشاد فرمایا :
” یہ بات جان لو کہ اگر ساری امت بھی تمھیں نقصان پہنچانے کے لۓ اکٹھی ھو جاۓ تو وہ تمھیں نقصان نہیں پہنچا سکتی سواۓ اس کے جو کہ اللہ تعالٰی نے تمھارے مقدر میں لکھ رکھا ہے۔ “
جادو کسی پر اثر کرے یا نہ کرے لیکن جادوکرنے والا (اور کروانے والا )اس دنیا میں بھی حسد کی نہ بجھنے والی آگ میں جلے گا اور آخرت میں بھی خطرناک عذاب اس کا استقبال کرے گا.کیونکہ حقوق الله
کی معافی ممکن ہے،
لیکن حقوق العباد کی نہیں۔

0 comments:
Post a Comment