Tuesday, 15 January 2013


       ٹیلی نار نے 2 ٹاک شاک پیکجز کے نرخ بڑھا دئیے

 جیسا کہ اُمید کی جا رہی تھی،ٹیلی نار پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ یہ اپنے سب سے زیادہ استعمال ہونے والے 2 ٹاک شاک پیکجز کے نرخ (کال ریٹ) بڑھائے گا۔

اعلان کے مطابق،ٹاک شاک اکانومی پیکج اور ٹاک شاک 24 گھنٹےپیکج کے کال ریٹ پر 18 جنوری 2013 سے نظر ثانی کی جائیگی۔

ٹیلی نار کی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق، ٹاک شاک اکانومی پیکج اور ٹاک شاک 24 گھنٹےپیکج کے نئے کال ریٹ مندرجہ ذیل ہیں:۔۔۔
  یہاں یہ ذکر کرنا ضروری ہے کہ پورا پاکستان آفر (10 روپے علاوہ ٹیکس میں،روزانہ کے 75 منٹس) ، ٹیلی نار پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ وسیع پیمانے پر استعمال کی جانے والی پیشکش،صرف ٹاک شاک اکانومی پیکج پر دستیاب ہے۔ اور یہ اُمید کی جا رہی ہے کہ زیادہ تر صارفین اس کال ریٹ میں اضافے سے متاثر ہوں گے۔

سیلولر کمپنیوں سے بھی کال ریٹ میں اضافے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے،خاص طور پر جب ریٹیل آؤٹ لیٹس پر سمز کی فروخت کی ممانعت کی وجہ سے نئے گاہکوں میں کمی آ رہی ہے۔

0 comments:

Post a Comment