یوفون نے بلیک بیری کے جدید سمارٹ فون "Z10" کی دستیابی کے سرکاری اعلان کے چند ہفتے کے بعد اس کی پاکستان میں دستیابی کا اعلان کیا ہے۔
بلیک بیری زیڈ 10 اسمارٹ فون ڈیوائسز کے لیے کمپنی کے جدید ترین آپریٹنگ سسٹم بلیک بیری 10 کا حامل ہے جس نے ماہرین کی جانب سے مثبت ردعمل پایا ہے۔
یوفون نے کہا کہ بلیک بیری زیڈ 10 لاہور، کراچی اور اسلام آباد میں اس کے (منتخب) سروس سینٹرز پر 60 ہزار روپے کی (unsubsidized) قیمت پر دستیاب ہے۔
بلیک بیری زیڈ 10 کی مکمل خصوصیات یہ ہیں:
- آپریٹنگ سسٹم: بلیک بیری 10 او ایس
- چپ سیٹ: کویل کوم ایم ایس ایم 8960 اسنیپ ڈریگن
- سی پی یو: ڈوئیل-کور 1.5 گیگاہرٹز کریٹ
- جی پی یو: ایڈرینو 225
- ڈیزائن:
- پیمائش: 130 ضرب 65.6 ضرب 9 ملی میٹر
- وزن: 135 گرام
- ڈسپلے:
- قسم: کیپیسٹو ٹچ اسکرین، 16 ملین رنگ
- سائز: 768 ضرب 1280 پکسلز، 4.2 انچ (~335 پی پی آئی پکسل ڈینسٹی)
- میموری:
- کارڈ سلاٹ: مائیکرو ایس ڈی، 32 جی بی تک
- انٹرنل: 16 جی بی اسٹوریج، 2 جی بی ریم
- کنیکٹیوٹی: جی پی آر ایس، ایج، ایچ ایس ڈی پی اے، وائی فائی 802.11 اے /بی/جی/این، ڈوئیل بینڈ، بلوٹوتھ ورژن 4.0 مع اے2 ڈی پی، این ایف سی، یو ایس بی
- کیمرہ:
- بنیادی: 8 میگا پکسل، 3264 ضرب 2448 پکسل، آٹوفوکس، ایل ای ڈی فلیش
- ثانوی: 2 میگاپکسل، 720 پکسل 30 فریمز فی سیکنڈ
- بیٹری: لیتھیم آئیون 1800 ایم اے ایچ بیٹری
- قیمت: 60 ہزار روپے
0 comments:
Post a Comment