خلفائے راشدین میں سب سے افضل
انبیاء و مرسلین کے بعد تمام مخلوقات سے افضل حضرت صدیق اکبر ہیں ۔
پھر
فاروق اعظم
پھر حضرت عثمان
پھر حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہم۔
جو شخص مولیٰ علی کو ان سب سے افضل کہے وہ کون ہے؟
جو شخص حضرت مولیٰ علی کرم اللہ تعالیٰ وجہہ کو حضرت سیدنا صدیق اکبر رضی
اللہ تعالیٰ عنہ یا حضرت سیدنا عمر فاروق اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے
افضل بتائے وہ گمراہ، بدمذہب اور جماعت اہل سنت سے خارج ہے۔ خود مولیٰ علی
کرم اللہ تعالیٰ وجہہ فرماتے ہیں کہ جو شخص مجھے ابوبکر و عمر سے افضل
بتائے وہ میرے اور تمام اصحاب رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا منکر ہو گا اور
جو مجھے ابوبکر و عمر سے افضل کہے گا میں اسے درد ناک کوڑے لگاؤں گا۔ بے
شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد سب آدمیوں سے افضل ابوبکر ہیں۔ پھر
عمر عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہم ۔
0 comments:
Post a Comment