Thursday, 14 February 2013

موبی لنک جاز اپنے وفادار کسٹمرز کے لیے "3 پہ 6 آفر" کے نام سے ایک نیا پیکج متعارف کراتا ہے۔ موبی لنک کا دعوٰی ہے کہ یہ 2013 کے سال کی سب سے بڑی آفر ہے جسکے زریعے صارفین دوسرے نیٹ ورکس کے ساتھ ساتھ موبی لنک نیٹ ورک پر بھی اپنے پیاروں سے رابطے میں رہ سکتے ہیں۔

"3 پہ 6 آفر" کے زریعے آپ موبی لنک اور دیگر نیٹ ورکس پر 3 منٹ کی قیمت میں 6 منٹ تک بات کر سکتے ہیں۔ صرف ایک بار سبسکرپشن کے لیے چارجز کی کٹوتی کی جائے گی اور موبی لنک کے دعوے کے مطابق مزید کوئی دوسرے چارجز نہیں ہوں گے۔ مثال کے طور پر اگر آپ ٹیلی نار نمبر پر کال کرنا چاہتے ہیں، آپ کو آپ کی کال کے پہلے 3 منٹ کے لئے چارج کیا جائے گا اور باقی 3 منٹ مفت ہوں گے۔ یہ عمل خود ہی دہرایا جاتا رہے گا جب تک کہ آپ کی کال ختم نہ ہو۔

سبسکرائب کیسے کیا جائے:

  •  سبسکرائب کرنے کے لیے بس اپنے موبائل فون سے *326# ڈائل کیجیئے۔
  • سبسکرپشن مفت ہے۔

ان-سبسکرائب کیسے کیا جائے:

  • ان سبسکرائب کرنے کے لیے*326*4# ڈائل کریں۔
  • کوئی ان-سبسکرپشن چارجز نہیں۔ 

شرائط و ضوابط:

  • صرف پری پیڈ صارفین اس پیشکش سے استفادہ کر سکتے ہیں۔
  • کوئی ڈیلی اور ری کرسِو (Recursive) چارجز نہیں۔
  • یہ آفر محدود مدت کے لیے ہے۔
  • پہلے 3 منٹ کے لئے چارجز گاہک کے متعلقہ پیکج کی بنیاد پر کاٹے جائیں گے۔  اگر آپ جاز بجٹ پر ہیں اور پیشکش کے لیے سبسکرائب کرتے ہیں تو آپ پہلے 6 Pulses (تین منٹ) کے لیے 0.9 جمع ٹیکس فی 30 سیکنڈ چارج کیے جائیں گے اور اگلے 6 Pulses (تین منٹ) مفت ہوں گے۔ اور یہ عمل اس وقت تک جاری رہے گا جب تک آپکی کال ختم نہ ہو۔
  • یہ آفر 24 گھنٹے کی سبسکرپشن برقرار رکھتی ہے۔ یعنی کہ اگر آپ رات کے 8 بجے یہ آفر سبسکرائب کرتے ہیں تو 24 گھنٹے گزرنے کے بعد اگلے روز 8 بجے آپکو یہ آفر دوبارہ سبسکرائب کرنی ہو گی۔
  • اگر آپ پیکج تبدیل کرتے ہیں تو یہ آفر کی میعاد ختم ہونے تک اس تبدیل شدہ پیکج پر بھی یہ آفر برقرار رہے گی۔ 

0 comments:

Post a Comment