لومیا 720 سے لومیا 820 وہی چیز ہے جو لومیا 520 سے لومیا 620 تک ہے دونوں ہی حقیقت میں،بعد میں آنے والے ڈیوائسز میں سے سستے ترین ورژن ہیں۔ نوکیا لومیا 720 MWC میں نوکیا کی طرف سے اعلان کیا گیا سب سے زیادہ مہنگا اور خصوصیات کی دولت سے مالامال فون ہے۔ جیسا کہ نام سے ظاہر ہے یہ ونڈوز فون 8 کے ساتھ چلتا ہے اور اسکا ڈسپلے 4.3 انچ ہے۔
اسکی اہم خصوصیات درج ذیل ہیں:
- مائیکروسافٹ ونڈوز 8 فون
- 4.3 انچ کلیئر بلیک ڈسپلے
- کارننگ گوریلا گلاس 2 کے ساتھ سپر حساس ٹچ اسکرین سسٹم
- موٹائی: 9mm
- وزن: 128g
- 1Ghz ڈبل کور سنیپ ڈریگن پروسیسر
- 512 ایم بی ریم اور 8 جی بی (Expandable) قابلِ توسیع میموری
- 6.7MP کارل زیئس لینس،f/1.9 اپرچر اور لیڈ فلیش کے ساتھ
- 720p ایچ ڈی ویڈیو ریکارڈنگ
- 1.3mp فرنٹ کیمرہ
- بلوٹوتھ36.0 ، مائیکرو یو ایس بی 2.0 ،این ایف سی،جی پی ایس
- 2000mAh بیٹری
- وائرلیس چارجنگ
Q2 میں یہ فون 330 ڈالر، پاکستانی کرنسی میں تقریباً 37000 روپے میں دستیاب ہو گا۔ دیکھنے میں اس کی قیمت زیادہ لگتی ہے مگر لومیا 820 سے کم ہے جسکی قیمت 44000 بنتی ہے۔ جیسا کہ امید کی جا رہی ہے، یہ بھی فلیگ شپ لومیا 920 کی طرح ونڈوز فون کے خصوصی خصوصیات کے ساتھ لوڈ ہو کے آئے گا۔

0 comments:
Post a Comment