Monday, 25 February 2013

سام سنگ نے آخرکار موبائل ورلڈ کانگرس میں 8.0 نوٹ جاری کیا ہے۔ جو مسلسل کئی ماہ سے لِیک کیا جا رہا تھا۔ نام سے ہی ظاہر ہو رہا ہے کہ ٹیبلٹ کی سکرین 8 انچ ہے۔ اس کا ڈیزائن نوٹ II اور گلیکسی S III سے ملتا جلتا ہے۔

اس کی خصوصیات درج ذیل ہیں:

  • 1280X800 پکسلز کی ریزولوشن کے ساتھ 8 انچ سکرین ڈسپلے
  • اینڈرائیڈ 4.1.2 جیلی بین
  • موٹائی: 8mm
  • وزن: 388گرام
  • S-Pen سپورٹ
  • 4412 Exynos چپ سیٹ کے ساتھ 1.6 گیگاہرٹز کواڈ کور کارٹیکس A9 پروسیسر
  • 16/32GB قابل توسیع سٹوریج کے ساتھ 2GB ریم
  • مالی-400MP جی پی یو
  • 1.3m سامنے کا کیمرہ
  • 1080p مکمل ایچ ڈی ویڈیو ریکارڈنگ کے ساتھ 5mp عقبی کیمرہ
  • 4.0 بلوٹوتھ،2.0 مائیکرو یو ایس بی،وائی فائی ہاٹ سپاٹ، GPS انفراریڈ
  • کالے اور سفید ورژن میں دستیاب ہے
  •  4600mAh بیٹری

 جیسا کہ ٹیبلٹ سیمسنگ کی 'نوٹ' لائن اپ کا ایک رکن ہے۔ یہ بھی S-Pen سپورٹ کے ساتھ آتا ہے۔ اس سال Q2 میں یہ وائی فائی 3G اور 4G LTE ورژن میں دستیاب ہو گا لیکن قیمتوں کا ابھی تعین نہیں ہو سکا۔

اگرچہ یہ آئی پیڈ منی اور نیکسس 7 کا حریف سمجھا جاتا ہے،مگر کڑوا سچ یہ ہے کہ یہ دیکھنے میں ان کے جیسا تھوڑا سا بھی خوبصورت نہیں لگتا۔ ہمیں یہ بھولنا نہیں چاہیئے کہ یہ صرف ایک ڈیزائن ہے، اور  آپ سیمسنگ سے پوری مصنوعات کو ختم کرنے اور شروع سے دوبارہ شروع کرنے کی توقع نہیں کر سکتے۔

0 comments:

Post a Comment