Monday, 25 February 2013


امریکی اسپیشل فورسز کو دو ہفتے میں وردک سے نکال دیا جائے، کرزئی
کابل …
 افغان صدر حامد کرزئی نے امریکی اسپیشل فورسز کو صوبہ وردک سے دو ہفتے کے اندر نکالنے کا حکم دے دیا۔ افغان صدارتی ترجمان ایمل فیضی نے کہا ہے کہ نیشنل سیکیورٹی کونسل کے اجلاس میں صدر حامد کرزئی نے وزارت دفاع کو حکم دیا ہے دیا ہے کہ وہ دو ہفتے کے اندر صوبہ وردک سے امریکی ا سپیشل فورسز کو وپاوہاں سے باہر نکالیں۔ترجمان نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکی ا سپیشل فورسز نے غیر قانونی مسلح گروپس بنائے جو اس صوبے میں عدم استحکام پھیلا رہیں ہیں اور مقامی لوگوں کو بھی ہراساں کرتے ہیں۔

0 comments:

Post a Comment