امریکا: دنیا کا پہلا تھری ڈی پینٹنگ بنانے والا پین
نیویارک…این
جی ٹی…
آج کل فلموں کو تھری ڈی ٹیکنالوجی کی سہولت سے آراستہ کر کے ناظرین
کیلئے مزید پرکشش بنایا جارہا ہے لیکن ایک امریکی کھلونا سازکمپنی نے
ایسا پین متعارف کروا دیا ہے جس سے تھری ڈی پینٹنگ بنائی جاتی
ہیں۔'3Doodler نامی یہ پین دنیا کا واحد پین ہے جس کی مدد سے کسی بھی سطح
اور حیرت انگیز طور پر ہوا میں بھی آرٹ کے فن پارے بنائے جا سکتے ہیں ۔اس
تھری ڈی پین کو استعما ل کرنے کیلئے کسی سوفٹ وئیر یا کمپیوٹر کی بھی
ضرورت نہیں صرف ABS پلاسٹک کو اس پین میں ڈالا جاتا ہے جس کا الیکڑک ہیٹر
اس پلاسٹک کو پگھلاتا اور منٹوں میں تھری ڈی اشکال تیار کی جاتی ہے۔ دنیا
کے پہلے اس تھری ڈی پین کو 50 ڈالرمیں اس سال کے آخر تک عام فروخت کیلئے
بھی پیش کر دیا جائے گا۔

0 comments:
Post a Comment