Sunday, 17 February 2013

لینڈ لائن نمبرز کی ضروریات کو مدّنظر رکھتے ہوئے،خاص طور پر سیلولر نیٹ ورک کی عدم دستیابی کی وجہ سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) ان صارفین  کو جنہوں نے اپنے لینڈ لائن نمبر از خود یا بل کی عدم ادائیگی کی وجہ سے بند کروا دیے ہیں،"ری کنیکٹ لینڈ لائن آفر" پیش کر رہا ہے۔

 "ری کنیکٹ لینڈ لائن آفر" سے وہ تمام صارفین فائدہ اُٹھا سکتے ہیں جنہوں نے 31 جنوری 2013 سے پہلے اپنے لینڈ لائن نمبر از خود یا بل کی عدم ادائیگی کی وجہ سے معطل کر دیے تھے۔ 

 "ری کنیکٹ لینڈ لائن آفر" کے بارے میں پی ٹی سی ایل کی ترغیبات جاننے کے لیے مزید پڑھیے:

پیشکش کی تفصیلات:

تمام اہل گاہک مندرجہ ذیل مراعات سے استفادہ کرنے کے قابل ہو جائیں گے:

  • مفت تنصیبی / بحالی (معمول کے چارجز: روپے 750)
  • لا محدود آن نیٹ کالز دسمبر 2013 تک 250 روپے فی مہینہ (معمول کے ٹیرف: 499 روپے فی مہینہ)
  • زیرو لائن رینٹ
  • بقایا PTCL واجبات پر 50​​٪ ڈسکاؤنٹ 

مزید معلومات: 

  • صارفین 0800-8-0800 پر کال کر کے یا قریبی پی ٹی سی ایل ون-سٹاپ-شاپ (OSS) پر جا کے اس آفر کو حاصل کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کے علاقہ میں ون-سٹاپ-شاپ (OSS) نہیں ہے تو آپ پی ٹی سی ایل ایکسچینج میں جا کے اس آفر کو حاصل کر سکتے ہیں۔
  • صارفین جنہوں نے اپنا لینڈ لائن نمبر 31 جنوری 2013 کے بعد منقطع کیا ہو گا،وہ اس آفر کے اہل نہیں ہیں۔
  •    پی ٹی سی ایل میں کسی بھی بحالی چارجز وصول نہیں کیے جایئں گے اور نہ ہی پی ٹی سی ایل میں کسی بھی تنصیب کے اخراجات کی فیس لے جائے گی۔ تا ہم، آپکو سروسز کی بحال کے لیے 50% رقم درکار ہو گی۔
  • قسطوں میں بقایا بل ادا نہیں کیا جا سکتا۔
  • پی ٹی سی ایل اس بات کی ضمانت نہیں دے سکتا کہ صارفین کو وہی پرانا نمبر ملے گا۔
  • دیگر تمام پی ٹی سی ایل کی خدمات (جیسے براڈبینڈ، اسمارٹ ٹی وی کے طور پر اضافی معیاری ٹیرف میں حاصل کر سکتے ہیں۔
  • دسمبر 2013 کے بعد لا محدود آن-نیٹ کالز کے لیے معیاری چارجز 499 روپے ماہانہ لاگو ہوں گے۔

0 comments:

Post a Comment