سب میں پہلے رسول کون ہیں؟
سب میں پہلے رسول جو کافروں کی ہدایت کے لیے بھیجے گئے۔ حضرت نوح علیہ
السلام ہیں۔ آپ نے ساڑھے نو سو برس۹۵۰تک تبلیغ کی مگر چونکہ آپ کے زمانے کے
کافر بہت سخت دل اور گستاخ تھے اپنی حرکتوں سے باز نہ آئے۔ آخر کار آپ نے
دعا کی ، طوفان آیا اورساری زمین ڈوب گئی۔ صرف گنتی کے وہ مسلمان اور ہر
جانور کا ایک ایک جوڑا جو آپ کے ساتھ کشتی میں تھا بچ گئے باقی سب ہلاک ہو
گئے۔
سب سے آخر میں کون سے نبی تشریف لائے؟
سب سے پچھلے نبی جو تمام جہان کی ہدایت و رہنمائی کے لیے تشریف لائے۔
ہمارے نبی محمدمصطفےٰ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے نبوت کا
سلسلہ حضور پر ختم کر دیا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں یا بعد ،
کوئی نیا نبی نہیں آسکتا۔
0 comments:
Post a Comment