حوضِ کوثر
حشر کے دن اس پریشانی کے عالم میں اللہ تعالیٰ کی ایک بڑی رحمت حوضِ کوثر
ہے جو ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو مرحمت ہوا ہے۔ اس حوض کی مسافت ایک
مہینے کی راہ ہے۔ اس کے کناروں پر موتی کے قبے ہیں، اس کی مٹی نہایت
خوشبو دار مشک کی ہے، اس کا پانی دودھ سے زیادہ سفید، شہد سے زیادہ میٹھا
اور مشک سے زیادہ پاکیزہ ہے۔ اس پر برتن ستاروں سے بھی گنتی میں زیادہ ہیں ،
جو اس کا پانی پئے گا کبھی پیاسا نہ ہوگا۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم اس سے
اپنی امت کو سیراب فرمائیں گے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں بھی نصیب فرمائے، آمین!
0 comments:
Post a Comment