ان تمام مرحلوں کے بعد آدمی کی منزل۔۔۔
مسلمان جنت میں اور کافر دوزخ میں جائیں گے۔
اہل ایمان کے ثواب اور
انعامات کے لیے اللہ تعالیٰ نے ایک جگہ بنائی ہے جس میں تمام قسم کی جسمانی
و روحانی لذتوں کے وہ سامان مہیا فرمائے ہیں جو شاہانِ ہفت اقلیم کے خیال
میں بھی نہیں آسکتے ۔ اسی کا نام جنت و بہشت ہے۔
اور گناہگاروں کے عذاب و
سزا کے لیے بھی ایک جگہ بنائی ہے جس کا نام جہنم یا دوزخ ہے۔ اس میں تمام
قسم کے اذیت دہ طرح طرح کے عذاب مہیا کئے گئے ہیں، جن کے تصور سے رونگٹے
کھڑے ہوتے اور حواس گم ہو جاتے ہیں۔ البتہ کچھ مدت کے بعد اپنے اپنے عمل کے
موافق نیز انبیاء و ملائکہ و صالحین کی شفاعت سے اور آخر میں براہِ راست
ارحم الرحمین کی مہربانی سے وہ سب گناہگار جنہوں نے سچے اعتقاد کے ساتھ
کلمہ پڑھا تھا دوزخ سے نکالے جائیں گے۔ صرف کافر باقی رہ جائیں گے اور دوزخ
کا منہ بند کر دیا جائے گا، جنتیوں کے چہرے سفید اور تروتازہ ہوں گے اور
دوزخیوں کے سیاہ و بے رونق اور آنکھیں نیلی، جنت و دوزخ کو بنے ہوئے ہزار
ہا سال ہوئے اور وہ اب موجود ہیں۔
0 comments:
Post a Comment