Thursday, 14 February 2013

Read In English

 انبیاء کرام مرتبے میں برابر ہیں یا کم و بیش؟
نبیوں کے مختلف درجے ہیں۔ بعضوں کے رتبے بعضوں سے اعلیٰ ہیںاور سب میں افضل رتبے میں سب سے بلند و بالا ہمارے آقا و مولیٰ حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔ اسی لیے آپ کو سید الانبیاء کہا جاتا ہے۔ یعنی سارے نبیوں کے سردار، سب کے سر کے تاج۔

حضور کے بعد کس کا مرتبہ بڑا ہے؟
حضور کے بعد سب سے بڑا مرتبہ حضرت ابراہیم خلیل اللہ علیہ السلام کا ہے پھر حضرت موسیٰ علیہ السلام پھر حضرت عیسیٰ السلام اور پھر حضرت نوح علیہ السلام کا ، یہ حضرت خدا کی ساری مخلوق سے افضل ہیں یہاں تک کہ فرشتوں سے بھی۔

0 comments:

Post a Comment