Monday, 25 February 2013

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے ہیپاٹائٹس کی روک تھام اور اس کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کے لیے، کراچی کے ایک مقامی اسکول میں کمپنی کی کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (CSR) اقدامات کے ایک حصے  کے طور پر ایک سیمینار منعقد کیا گیا۔

پی ٹی سی ایل نے ہیپاٹائٹس کے بارے میں بیداری اور اس کے بچاؤ کے اقدامات کو مؤثر بنانے کے لئے ایک ملک گیر مہم کا اعلان کیا ہے۔

پی ٹی سی ایل کے طبی خدمات سے منسلک ڈاکٹر طارق سعید نے طلباء کو معلومات دیتے ہوئے کہا کہ " ہیپاٹائٹس کی خواتین اور بچوں میں بڑھتے ہوئے خطرے کے ساتھ، ایک خطرناک حد تک  شرح بڑھ رہی ہے۔"

ڈاکٹر طارق نے کہا ہے کہ "12 ملین سے زائد پاکستانی، علاج کے لیے انجیکشن کے زیادہ استعمال ،سرنج کے دوبارہ استعمال،نامناسب سٹرلائزیشن کے طریقوں اور غریب ہسپتال کے ویسٹ مینجمنٹ کی وجہ سے ہیپاٹائٹس سے متاثر ہو رہے ہیں۔"

"کمیونٹی اور انفرادی سطح پر،بعض رویوں کے طرز عمل اس بیماری کے لگنے کے خطرے کو بڑھا رہے ہیں،اور ہم سب کی یہ انفرادی ذمہ داری ہے کہ ہم ان بیماریوں کا مقابلہ حاصل کر سکیں۔" ڈاکٹر طارق نے کہا۔

سید مظہر حسین، پی ٹی سی ایل کے سینئر ایگزیکٹو نائب صدر (SEVP) ایچ آر نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا"پی ٹی سی ایل ملک کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے میں یقین رکھتا ہے اور موجودہ مہم اس نقطہ نظر کا ایک تسلسل ہے۔ کمپنی اپنے کاروبار کو ایک خاص انداز سے چلانے میں یقین رکھتی ہے جہاں یہ معاشرے کی ترقی اور نشوونما کے لیے مثبت کردار ادا کر رہا ہے۔"

یہاں یہ ذکر کرنا ضروری ہے کہ پی ٹی سی ایل پاکستان کی ان کمپنیوں میں سے ایک ہے جس نے ملک بھر میں اپنے ملازمین اور اس کے اہل خانہ کی صحت کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے میڈیکل سینٹر وقف کیے ہیں۔

0 comments:

Post a Comment