Friday, 15 February 2013

موبی لنک نے ایک نئے موبائل انٹرنیٹ کی پیشکش کا اعلان کیا ہے جس سے صارفین اپنے موبائل فون سے فیس بک پر واقعی لامحدود رسائی سے لطف اندوز ہونے کے قابل ہو جائیں گے۔


لا محدود فیس بک بنڈل 5 روپے کے یومیہ چارجز کے لئے صارفین کو دستیاب ہو گا۔ اور سب سے مزیدار چیز یہ ہے کہ فیئر یوزیج پالیسی نامی کوئی شے اس پیکیج کا حصہ نہیں!
اس کا مطلب ہے کہ موبی لنک صارفین اسٹیٹس اپڈیٹس، دوستوں کی ٹائم لائنز دیکھنے، تصاویر ٹیگ کرنے، البمز شیئر کرنے، چیٹنگ اور فیس بک کے دیگر تمام مزے لینے کے لیے لامحدود رسائی کا حقیقی لطف اٹھا سکتے ہیں، اور وہ بھی چلتے پھرتے!
یہ پیشکش محدود مدت کے لیے ہے اور 15 مارچ 2013ء تک دستیاب ہوگی

سبسکرائب کیسے کریں؟

  • صارفین کو 5 روپے روزانہ پر فیس بک بنڈل سبسکرائب کرنے کے لیے *114*5# ڈائیل کرنا ہوگا
  • صارفین کو اس آفر کے لیے روزانہ سبسکرائب ہونا ہوگا

فیس بک تک رسائی کیسے حاصل کریں؟

  • بنڈل حاصل کرنے میں کامیابی کے بعد صارفین کو موبائل یا اوپیرا منی براؤزر میں m.facebook.com کے ذریعے فیس بک تک رسائی حاصل کرنا ہوگی۔

شرائط و ضوابط:

  • یہ پیشکش صرف موبی لنک کے پری پیڈ صارفین کے لیے دستیاب ہے، جن میں جاز اور جذبہ صارفین شامل ہیں
  • یہ پیشکش بلیک بیری کے بلٹ اِن براؤزر پر کام نہیں کرے گی
  • یہ خود بخود تازہ ہونے والی آفر نہیں بلکہ اس کے لیے روزانہ سبسکرائب کرنا ہوگا
  • لامحدود مفت استعمال کے لیے صارفین کو موبائل براؤزر یا اوپیرا منی کے منتخب ورژنز پر m.facebook.com لکھ کر فیس بک تک رسائی حاصل کرنا ہوگی۔
  • اوپیرا منی m.opera.com سے ڈاؤنلوڈ کیا جا سکتا ہے، البتہ اس پر معیاری ڈیٹا چارجز لاگو ہوں گے۔
  • پروکسی براؤزرز یا ایپس سے فیس بک تک رسائی کا نتیجہ ڈیٹا چارجنگ کی صورت میں نکل سکتا ہے۔
  • یہ پیشکش محدود مدت کے لیے ہے جو 15 مارچ 2013ء تک جاری رہے گی۔ البتہ موبی لنک دورانیہ کو تبدیل کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

0 comments:

Post a Comment