موبی لنک نے اپنے صارفین کے لیے آن لائن سپورٹ چیٹ کا آپشن متعارف کرایا ہے جس کی مدد سے صارفین موبی لنک سے آن لائن چیٹ کے زریعے سپورٹ سے فائدہ اُٹھا سکتے ہیں۔
صارفین صرف موبی لنک کی سوشل ویب سائٹ پر وزٹ کر سکتے ہیں۔
mobilinkgsm.com
mobilinkgsm.com
صرف نیچے بائیں طرف "لیٹس ٹاک" بٹن پر کلک کر کے موبی لنک کسٹمر سپورٹ کے نمائندے سے لائیو چیٹ کر سکتے ہیں۔
موبی لنک، چیٹ سروسز اب لائیو سپورٹ چیٹ کی سروسز فراہم کرتا ہے۔
جب ہم نے کوشش کی تو نمائندے نے فوری جواب دیا۔ تا ہم انتظار کے دنوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے جب یہ سروس لوگوں کی بڑی تعداد میں مقبول ہو جائے گی۔
موبی لنک کی طرف سے یہ آن لائن چیٹ (جو کہ مفت ہے) ایک ایسی صورتحال میں، جب ہیلپ لائن کالز چارج کی جاتی ہیں،بہت زیادہ توجہ حاصل کر سکتی ہے۔
موبی لنک کی اس آن لائن چیٹ کے زریعے صارفین عام معلومات،نئی مصنوعات اور سروسز کے بارے میں پوچھ سکتے ہیں،اور اس کےعلاوہ شکایات درج کروا سکتے ہیں۔
موبی لنک نے کہا ہے کہ چیٹ سروسز میں منتقل ہونے والے ڈیٹا کے تحفظ کے لیے مناسب حفاظتی اقدامات کرتا ہے۔ تاہم اس نے کہا ہے کہ انٹرنیٹ، یا الیکٹرانک سٹوریج پر نشریات کا کوئی طریقہ مکمل طور پر محفوظ نہیں ہے لہٰذا کسٹمرز اپنی ذمہ داری پر ڈیٹا کو شیئر کرنے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔
0 comments:
Post a Comment