وطین ٹیلی کام اور سِسکو پاکستان نے ، ٹیکنالوجی کے ذریعے قابل رسائی مواقع سے نمٹنے کے لئے،Technology Awareness Session کے نام سے ایک مشترکہ سیمینار منعقد کیا۔ جس کی مدد سے کاروباری شراکت دار کم قیمت اور بہتر مینجمنٹ کے ذریعے اپنے مقاصد حاصل کر سکتے ہیں۔
مسٹر حامد معیّ الدین GM EBU وطین ٹیلی کام نے،ڈیجیٹلائزڈ پاکستان کی اہمیت ، اور اس خواب کو حقیقت بنانے کے لیے وطین کے کردار پر زور دیتے ہوئے فورم کھولا۔
یہ سسکو کے کلاؤڈ کمپیوٹنگ اور بڑے ڈیٹا کے نئے اقدامات پر، مسٹر بابر شہباز، چینل منیجر سسکو پاکستان کے اہم نوٹ ایڈریس کے بعد کیا گیا تھا۔ وطین مصنوعات کے سربراہ، جناب سید محمد کاشف نے تفصیل سے وطین کے مصنوعاتی پورٹ فولیو کو پیش کیا جس میں وطین کے Skill-Set اور دیگر طاقتوں پر روشنی ڈالی جن سے بزنس میں فائدہ اُٹھایا جا سکتا ہے۔
شرکاء کو بریف کرتے ہوئے، سسکو کے SME جناب مناف احمد نے کولیبوریشن ٹیکنالوجیز میں،کاروباری فیصلوں کو تیز کرنے کے لیے اور کم سے کم وقت میں آمدنی اور منافع یقینی بنانے کے لئے سسکو کی مصنوعات لائن میں دستیاب جدید حل کی معلومات دوسروں کو مہیا کیں۔ دوسری تکنیکی بریفنگ میں، جناب جاوید ہاشمی ٹیکنیکل ہیڈ EBU نے بتایا کہ کس طرح سسکو کی سیکیورٹی سولوشن پورٹ فولیو کاروبار میں ای-کامرس کے زریعے سالانہ آمدنی پیدا کی جا سکتی ہے۔
سیمینار جناب جنید گل، DGM کارپوریٹ سیلز وطین، نے اجلاس میں شرکت کرنے پر سامعین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اور انکی ضروریات کے مطابق وسائل سے استفادہ کرنے اور موضوع اور ڈیزائن پر مزید سوالات کرنے کی پیشکش کرتے ہوئے اجلاس ختم کیا۔
اس تقریب میں نیشنل بینک آف پاکستان، بینک الفلاح، سٹی بینک، یونائیٹڈ بینک، بینک الحبیب، پی آئی اے، سٹیٹ لائف انشورنس، کراچی اسٹاک ایکسچینج، KICTL،NIFT ، لیاقت نیشنل اسپتال، KASB بینک، پاک سوزوکی، ڈی ایچ اے سٹی کنسلٹنٹس اور SSGC کے نمائندوں نے شرکت کی۔ سامعین نے اس قدم کی تعریف کی اور کاروبار کو نئے بزنس آپشن کی راہ پر ڈالنے کے لیے اسے ایک اچھا آغاز قرار ديا ہے۔
Read it in english
Read it in english
0 comments:
Post a Comment