Monday, 11 February 2013


چین میں بہارکے استقبال کیلئے شہروں کو دلہن کی طرح سجادیا گیا
بیجنگ …
 چین میں بہارکے استقبال کے لیے شہروں کو دلہن کی طرح سجادیا گیا ہے، ہر طرف رنگ و روشنی کا ایسا سیلا ب ہے کہ جو دیکھے دنگ رہ جائے۔چین کے تمام بڑے شہروں میں ہونے والی سجاوٹ دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے۔ ہر شے روشنی میں نہائی ہوئی ہوئی ہے۔ مختلف جانوروں کے مجسموں کو روشنیوں سے ایسے سجایا گیا ہے کہ دیکھنے والے حیران رہ جاتے ہیں۔ کئی شہروں کے مشہور مقامات کو بھی ماڈلز کی شکل دے کر رنگ و روشنی سے آراستہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ آنے والوں کے لئے بھرپور تفریح اور کھانے پینے کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔دو لاکھ سے زیادہ سیاح روشنیوں کے اس میلے کو دیکھنے چین پہنچے ہیں۔

0 comments:

Post a Comment