خلفائے راشدین
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد خلیفۂ برحق و امام مطلق حضرت سیدنا
ابو بکر صدیق ہوئے پھر حضرت عمر فاروق پھر حضرت عثمان غنی پھر حضر ت مولا
علی مرتضیٰ پھر چھ ماہ کے لیے حضرت امام حسن مجتبیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہم
خلیفہ ہوئے۔ ان حضرات کو خلفائے راشدین اور ان کی خلافت کو خلافت راشدہ
کہتے ہیں۔
خلافت راشدہ کی مدت
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقہ مبارکہ پر خلافت راشدہ تیس سال تک
رہی کہ سیدنا امام حسن رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے چھ مہینے پر ختم ہو گئی۔
پھر
امیر المومنین عمر بن عبدالعزیز رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی خلافت ،خلافت
راشدہ ہوئی اور آخر میں حضرت سیدنا امام مہدی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی خلافت ،
خلافت راشدہ ہوگی۔
0 comments:
Post a Comment