منسوخ کا مطلب
نسخ کا مطلب یہ ہے کہ بعض احکام کسی خاص وقت کے لیے ہوتے ہیں مگر یہ ظاہر
نہیں کہا جاتا کہ یہ حکم فلاں وقت تک کے لیے ہے۔ جب یہ میعاد پوری ہو جاتی
ہے۔ تو دوسرا حکم نازل ہو جاتا ہے۔ جس سے بظاہر یہ معلوم ہوتا ہے کہ وہ
پہلا حکم اٹھا دیا گیا اور درحقیقت دیکھا جائے تو اس کے وقت کا ختم ہونا
بتایا گیا ، پہلے حکم کو منسوخ اور دوسرے کو ناسخ کہتے ہیں۔
اس کا مطلب یہ ہوا کہ جو حکم منسوخ کیا گیا وہ باطل نہیں ہوتا اور جو اسے باطل کہے وہ کون ہے؟
منسوخ کے معنی بعض لوگ باطل ہونا کہتے ہیں۔ یہ بہت سخت بات ہے ۔ احکام خداوندی سب حق ہیں وہاں باطل کی رسائی کہاں۔
0 comments:
Post a Comment