Tuesday, 26 February 2013


دنیا کا سب سے کیوٹ مینڈک ،آن لائن ویڈیو کی مقبولیت
لندن …این جی ٹی
 
دنیا بھر میں مینڈک کی نسلیں پائی جاتی ہیں لیکن حال ہی میں منظرِ عام پر آنے والے جنوبی افریقن نسل کے برساتی مینڈک نے سب کو اپنا گرویدہ بنالیا ہے۔ دنیا کے سب سے کیوٹ مینڈک مانے جانے والا Namaquaنامی یہ برساتی مینڈک صرف5سینٹی میٹر بڑا ہے جسکے جسمانی خدوخال اسے دوسرے مینڈکوں سے الگ پہچان دیتے ہیں۔ یہی نہیں یہ ننھا مینڈک اپنے منہ سے ایسی دلچسپ آوازیں نکالتا ہے جیسے بچوں کے ربڑ کے کھلونوں کی چھوٹی چھوٹی سیٹیاں ہوں۔ منہ سے دلچسپ آوازیں نکالتے سفید و سرمئی رنگ کے اس ننھے مینڈک کی وڈیو نے آئن لائن تیزی سے مقبولیت حاصل کرلی ہے۔

0 comments:

Post a Comment