قیامت کا دن
قیامت کا دن کونسا دن ہے؟
قیامت کا دن بڑا سخت ہولناک دن ہے۔ اس کی دہشت اور خوف سے دل دہلیں گے ۔
زمین و آسمان ، جن و انسان اور فرشتے غرض تمام کائنات فنا ہو جائے گی۔
آسمان شق ہو جائے گا، زمین پر کوئی عمارت باقی نہ رہے گی۔ پہاڑ دھنکی ہوئی
اون کی طرح اڑے پھریں گے۔ آسمان کے تارے بارش کے قطروں کی طرح زمین پر گر
پڑیں گے، ایک دوسرے سے ٹکرا کر ریزہ ریزہ ہو کر فنا ہو جائیں گے۔ اسی طرح
ہر چیز فنا ہو جائے گی اور سوائے پروردگار عالم کے کچھ باقی نہ رہے گا۔
Read In English
0 comments:
Post a Comment