Friday, 22 February 2013

        گناہوں کی کثرت کے باوجود اللہ معاف کرتا ہے

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ نبی اکرم (صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وآلہ وَسَلَّمَ) سے حدیث قدسی نقل کرتے ہیں کہ اللہ تعالٰی نے فرمایا، اے ابن آدم تو جب تک مجھے پکارتا رہے گا اور مجھ سے مغفرت کی امید رکھے گا میں تجھے معاف کرتا رہوں گا۔ خواہ تیرے گناہ آسمان کے کناروں تک ہی پہنچ جائیں تب بھی اگر تو مجھ سے مغفرت مانگے گا تو میں تجھے معاف کر دوں گا اور مجھے کوئی پرواہ نہیں۔ اے ابن آدم اگر تو زمین کے برابر بھی گناہ کرنے کے بعد مجھ سے اس حالت میں ملے کہ تو نے شرک نہ کیا ہو تو میں تجھے اتنی ہی مغفرت عطا کروں گا۔

[ جامع ترمذی، کتاب الدعاء ]

0 comments:

Post a Comment