فلسطینی قیدی کی ہلاکت، مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز سے جھڑپیں
رملہ
…
اسرائیلی جیل میں فلسطینی قیدی کی ہلاکت کے بعد ہنگامے پھوٹ پڑے ۔ مغربی
کنارے پر فلسطینی قیدی کے جنازے سے قبل مظاہرین اور اسرائیلی سیکیورٹی
فورسز کے درمیان جھڑپ ہوئی ، پتھراوٴ اور آنسو گیس کے استعمال سے کئی
مظاہرین زخمی ہوگئے ۔ 30 سالہ فلسطینی عرفات کو گزشتہ دنوں اسرائیلی جیل
میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جس کے باعث پسلیاں ٹوٹنے اور بری طرح زخمی
ہونے سے عرفات انتقال کرگیا۔

0 comments:
Post a Comment